سعودی عرب میں ’’دبنگ‘‘ سلمان خان کا جلوہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سعودی عرب میں ’’دبنگ‘‘ سلمان خان   کا جلوہ
سعودی عرب میں ’’دبنگ‘‘ سلمان خان کا جلوہ

 


 ریاض :بالی ووڈ کے بھائی جان ۔۔۔ سمجھ گئے آپ ۔۔۔۔۔ بات ہورہی ہے سلمان خان کی ۔۔۔۔ وہ سلمان خان جو لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں ۔۔۔ جن کے دنیا کے کونے کونے میں مداح ہیں۔ اب سعودی عرب میں اپنا جادو دکھا رہے ہیں۔ ایک بدلتے ہوئے سعودی عرب میں ،ایک نئے ماحول میں ،سلمان خان نے سب کے چہروں پر ایسی خوشی اور مسراہٹ دیکھی کہ کہے بغیر نہیں رہ سکے کہ آپ کے چہروں کی مسکراہٹ مجھے اس سرزمین پر دوبارہ لائے گی۔

دراصل فلم اسٹار سلمان خان اور دی بنگ ٹیم سعودی عرب پہنچی ہے جہاں وہ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ریاض سیزن میں پرفارم کریں گے۔ سلمان خان جمعہ دس دسمبر کو ریاض سیزن میں پرفارم کریں گے۔ ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں۔ ان میں 70عرب کنسٹرٹ 6 انٹنیشنل کنٹسرٹ انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹر شامل ہیں۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان سمیت دیگر فنکار سعودی عرب میں جاری رنگا رنگ ریاض سیزن میں موجود ہیں، جہاں دبنگ خان کی قیادت میں ایک ٹیم 10 دسمبر کو ریاض کے بلیوارڈ میں واقع انٹرنیشنل ایرینا میں مرکزی اسٹیج سنبھالے گی۔ 

دورے کے دوران لائیو کنسرٹ میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اپنے سامعین اور ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے رقص، گانے، مزاحیہ اداکاری اور بہت کچھ پیش کریں گی۔اس دورے میں شلپا شیٹی، جیکولین فرنینڈز، سائی منجریکر، پربھو دیوا، سہیل خان، سنیل گروور، کمال خان اور آیوش شرما کی پرفارمنس بھی شامل ہوگی۔

awazurdu

سلمان خان سعودی عرب کے دورے پر۔ 


 جمعے کی شب ریاض میں میوزیکل کنسرٹ سے قبل جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مدعو کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی الشیخ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر بالی وڈ کا پہلا کنسرٹ کرنے کا موقع دیا۔

 سپرا سٹار نے کہا کہ ’ہم اپنی طرف سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم یہاں بار بار آئیں گے، ہم آپ کی تفریح کے لیے پوری کوشش کریں گے، ہم یہاں اپنی فلمیں لائیں گے، ہم یہاں اپنے کنسرٹ کریں گے، ہم آپ کو معیاری، اچھی، صاف ستھری اور لطف اندوز ہونے والی تفریح فراہم کریں گے۔

‘  سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ ’میں چند ماہ قبل دمام آیا تھا، میں نے اس وقت تبدیلی دیکھی تھی اور میں ان چند مہینوں میں ایک بار پھر زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ حقیقت میں تبدیلی یہ ہے کہ ہم پہلی بار یہاں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میں تمام چہروں پر تبدیلی دیکھ رہا ہوں، میں آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔

awazurdu

سلمان خان


  انہوں نے اپنے مداحوں سے مسلسل تفریح کا وعدہ کرتے ہوئے کہا: ’میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں بہت جلد آپ کے لیے بہت زیادہ فلمیں اور تفریح کے ساتھ دوبارہ آؤں گا۔

‘  سعودی عرب میں اپنی فلموں کی شوٹنگ اور باہمی تعاون کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ’ہم کچھ فلموں کی شوٹنگ یہاں کرنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ یہاں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔ مزید برآں جب بھی سعودی عرب میں محفلوں اور تفریح کے لیے میری ضرورت پڑے گی تو میں اس کے لیے دستیاب رہوں گا۔

 اداکارہ شلپا شیٹی نے کہاکہ مجھے یہاں آکر خوشی ہوئی ہے۔ ڈھائی سال کے بعد میں اپنے گھر سے ایک دورے کے لیے نکلی اور پہلا سفر جو میں نے کیا ہے وہ سعودی عرب کا ہے، مجھے یہاں لانے پر دا بینگ ٹور کا شکریہ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سعودی عرب کے بارے میں پڑھا ہے اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس تبدیلی کو دیکھنا خوش آئند اور خوشگوار ہے۔ بہت سی غلط فہمیاں ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ واپس جا کر ان تبدیلیوں کے بارے میں کہانیاں سناؤں جو میں نے یہاں دیکھی ہیں۔

 جس کنسرٹ کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا وہ بلیوارڈ میں بین الاقوامی سطح پر ہوگا، جو ریاض سیزن میں تفریح کی تلاش میں آنے والوں کے لیے سب سے پرکشش زونز میں سے ایک ہے۔