سائرہ بانو 'کورونری سنڈروم' میں مبتلا ہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-09-2021
  سائرہ بانو 'کورونری سنڈروم'  میں مبتلا ہیں
سائرہ بانو 'کورونری سنڈروم' میں مبتلا ہیں

 


آواز دی وائس، ممبئی

 بالی ووڈ کے مرحوم لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو جو کہ گزشتہ دنوں سے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، اُنہیں کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سائرہ بانو اس وقت ممبئی کے ہندوجا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی اُن کا علاج جاری ہے۔

سائرہ بانو کو سانس لینے میں دشواری، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کے بعد گذشتہ ماہ 28 اگست2021 کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جس کے بعد اُن کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹس آگئی ہیں۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل ہندوجا اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے  بتایا کہ ’سائرہ بانو کے ٹیسٹ کی رپورٹس کے مطابق اُنہیں ایکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس بیماری میں دل کی شریانوں میں خون کے بہاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے، دل کے پٹھوں کا حصہ ٹھیک طرح سے کام کرنے سے قاصر ہوتا ہے یا مر جاتا ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار کی موت کے بعد سے ڈپریشن سے بھی لڑ رہی ہیں، اُنہیں زیادہ نیند نہیں آتی ، وہ گھر جانا چاہتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال 7 جولائی 2021 کو بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کرگئے تھے۔

سائرہ بانو کی طبیعت میں بہتری، انجیوگرافی کی جائے گی۔

وہ گزشتہ کئی سال سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔