سہانا خان۔:کیوں کی انسٹا گرام سے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2021
ایسا کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔
ایسا کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔

 

 

آٓجکل بالی ووڈکے سپر اسٹار کے بچوں کا میدان ہے انسٹا گرام۔ہر کوئی انسٹا گرام پر سرگرم ہے۔خاص طور پر بادشاہ یعنی شاہ رخ خان کی بیٹی۔سہانا خان۔مگر حال میں ہی سہانا خان نے انسٹاگرام سے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت امریکی شہر نیو یارک میں موجود ہیں، وہاں سے روز مرہ زندگی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا نے حال ہی میں فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جسے انھوں نے فوراً ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی اس تصویر میں سہانا خان ایک ویٹریس کی طرح دکھائی دے رہی تھیں۔ اس تصویر پر ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور مداحوں کے پیغامات بھی تھے اور اس کی تعریف بھی تھی۔ تاہم اب ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہیں، جبکہ انھوں نے انھیں ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی