راج کپور کے چھوٹے صاحبزادے راجیو کپور کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2021
فلم رام تیری گنگامیلی کے ایک سین میں راجیوکپور
فلم رام تیری گنگامیلی کے ایک سین میں راجیوکپور

 

بالی وڈ کے نامور اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ راجیو کپور کو آج ان کی رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

arthi

ارتھی کو کندھا دیتے ہوئے رنبیر کپور

رندھیر کپور نے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے سب سے چھوٹے بھائی راجیو کو کھو دیا ہے، اب وہ ہم میں نہیں رہے ہیں۔ دوسری جانب آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی انسٹاگرام کے ذریعے راجیو کپور کے انتقال کی تصدیق کی۔خیال رہے کہ راجیو کپور کو 1983 میں ریلیز ہوئی فلم’’ ایک جانہیںہم‘‘ اور 1985 میں راج کپور کے ڈائریکشن میں بنی آخری فلم 'رام تیری گنگا میلی ‘‘سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

shahrukh khan

سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی کپور خاندان کے غم میں شریک رہے