آسکرز :جانیے! کس نے جیتا کونسا ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2023
آسکرز :جانیے! کس نے جیتا کونسا ایوارڈ
آسکرز :جانیے! کس نے جیتا کونسا ایوارڈ

 

دنیا میں آسکرز ایوارڈ کی دھوم ہے۔  فاتحین جشن منا رہے ہیں ،ہر کسی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں ۔ہندوستان میں بھی دو ایوارڈز کا جشن جاری ہے ۔ دنیا میں فلمی دنیا کے لیے یہ سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے ۔ جس کو جتنا ہر کسی کے لیے ایک اعزاز ہوتا ہے جس کا خواب دیکھتے ہوئے بہت سے لوگوں کی زندگی گزر جاتی ہے ۔اس بار کس نے کیا جیتا۔ آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔

 سرفہرست ناموں میں سائی فائی فلم ’ ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ دکھائی دیتی ہے جبکہ پہلی عالمی جنگ پر بننے والی فلم ’آل کوائیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ بھی کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے اس تقریب میں گذشتہ سال اداکار ول سمتھ کے کامیڈین کرس راک کو مارا گیا تھپڑ مزاح کا مرکز رہا اور اس حوالے سے کئی لطیفے بھی گردش کرتے رہے۔

ایوری تھنگ، ایوری ویئر کا ہر سو چرچا

فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ سات ایوارڈ اپنے نام کر کے سب سے آگے رہی جن میں بہترین فلم کا اداکار بھی شامل ہے۔

 اسی فلم کے ڈائریکٹرز ڈینیل کیوان اور ڈینیل شینرٹ کو بہترین ہدایت کاروں کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ’ایوری تھنگ ایوری ویئر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ملائیشین ادکارہ مشیل ییو نے اپنے نام کیا۔

انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی کیونکہ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشین خاتون اداکارہ ہیں۔

بہترین معاون اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈز بھی ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ کے ادکاروں کے ہوئے کوان اور جیمی لی کرٹس نے حاصل کیے۔

دی ممی جیسی شہرہ آفاق فلم میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اداکار برینڈن فریزر نے فلم ’دی وہیل‘ کی بدولت بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں ایوارڈ وصول کرنے کے لیے آنے والے برینڈن فریزر نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا ’تو ملٹی ورس ایسی دکھائی دیتی ہے۔‘ایوارڈز کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر پہلی عالمی جنگ پر بنائی جانے والی جرمن فلم ’آل کوایئٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ نے چار ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں

جن میں بہترین عکس بندی، بہترین بین الااقوامی فلم اور بہترین اوریجنل سکور جیسے ایوارڈز شامل ہیں۔

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ روسی اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنے پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری کو دیا گیا۔

جبکہ انڈین فلم ’آر آر آر‘ کے گانے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو بہترین اوریجنل سونگ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اینی میٹڈ فلم کی کیٹگری میں گیورمو دیل تورو کی پنوکیو فاتح رہی۔