اب ایسی نظرآتی ہیں ’’رام تیری گنگامیلی ‘‘والی منداکنی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2021
 ’’رام تیری گنگامیلی ‘‘والی منداکنی
’’رام تیری گنگامیلی ‘‘والی منداکنی

 

 

نئی دہلی:

آپ کو فلم 'رام تیری گنگا میلی' یادہوگی۔ اس کی حسین، دلکش اداکارہ منداکنی کوبھی نہیں بھولے ہونگے۔ ہاں ، وہی اداکارہ جس کی معصومیت نے لاکھوں لوگوں کا دل چرا لیاتھا۔ بعد میں انھوں نے کئی فلمیں کی تھیں مگر وہ زیادہ کامیاب نہیں رہیں۔

ایک دور میں وہ ڈان دائودابراہیم کے بھائی سے تعلقات کے سبب بھی چرچامیں رہیں لیکن ان کا نام کبھی بھی کامیاب اداکاراؤں کے زمرے میں شامل نہیں ہوسکا۔ چند فلموں میں کام کرنے کے بعد ، منداکینی نے فلم انڈسٹری سے دوری بنائی۔ اگرچہ آج بھی ان کے پرستار ان کے بارے میں جاننے کے لئے بے چین ہیں۔ اگر آپ منداکنی کے مداح ہیں تو ہم آپ کے لئے ان کی تازہ ترین تصویر لے کر آئے ہیں۔

اس تصویر میں منداکنی کافی بدلی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے والی اداکارہ کی تازہ ترین تصویر میں وہ نیلی کڑھائی والے کرتا ، سفیدرنگ کی چنی میں نظرآتی ہیں۔آنکھوں پر چشمہ بھی ہے۔ اپنی پسندیدہ اداکارہ کی اس تصویر کو ان کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور وہ اس پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔

 

کچھ منداکنی کو آج بھی بے حد 'خوبصورت' بتا رہے ہیں۔ منداکنی کی پرسنل زندگی کی بات کریں توان کا اصلی نام یاسمین جوزیف ہے۔وہ اینگلوانڈین باپ کی بیٹی ہیں۔ انھوں نے سابق بودھ راہب ڈاکٹر۔کاگیوررینپوچے ٹھاکرسے شادی کی ہے۔

 

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ، منداکنی اب دلائی لامہ کی پیروکار بن چکی ہیں اور تبت میں یوگا کی کلاسیں چلاتی ہیں۔ صرف یہی نہیں ، وہ تبتی دوائیں بھی بیچتی ہیں۔