فلم تومباڈ 2 میں نوازالدین صدیقی کی انٹری

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-03-2026
فلم تومباڈ 2 میں نوازالدین صدیقی کی انٹری
فلم تومباڈ 2 میں نوازالدین صدیقی کی انٹری

 



ممبئی
ہورر تھرلر فلم تومباڈ کو ناظرین کی جانب سے مثبت ردِعمل ملا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مداح اس کے دوسرے حصے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہولی سے قبل فلم کے سیکوئل تومباڈ 2 کے میکرز نے شائقین کے جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بار فلم میں سنسنی اور خوف کا عنصر پہلے سے زیادہ ہوگا، اور اس کا اندازہ ایک معروف بالی ووڈ اداکار کی انٹری سے لگایا جا سکتا ہے۔
بی ٹاؤن کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی اب تومباڈ 2 میں نظر آئیں گے، اور اس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس اعلان سے واضح ہے کہ میکرز اس یونیورس کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر تومباڈ 2 کے میکرز نے نوازالدین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا كہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نوازالدین صدیقی تومباڈ کے سیکوئل میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sohum Shah (@shah_sohum)

تومباڈ 2 میں نوازالدین کی انٹری پکی
تومباڈ 2 کے حوالے سے پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ میکرز منفی کردار کے لیے اکشے کھنہ اور نوازالدین صدیقی میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اب یہ طے ہو چکا ہے کہ فلم میں ولن کے کردار میں نوازالدین نظر آئیں گے۔ سوشل میڈیا پر میکرز کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے بھی تومباڈ 2 کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے آئی این ایس کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ تومباڈ ان کی پسندیدہ فلموں میں شامل رہی ہے۔ خاص طور پر انہیں اس کی تخلیقی اندازِ پیشکش اور متاثر کن کہانی بے حد پسند آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب فلم کے پروڈیوسر و اداکار سوہم شاہ نے انہیں تومباڈ کا تصور سنایا تو وہ فوراً متاثر ہو گئے اور اسی وقت اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔