منور فاروقی کے یہاں بیٹی کی پیدائش

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-05-2026
منور فاروقی کے یہاں بیٹی کی پیدائش
منور فاروقی کے یہاں بیٹی کی پیدائش

 



ممبئی
بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی ان دنوں بے حد خوش ہیں۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ان کی اہلیہ مہجبین فاروقی کے گھر ان کی پہلی اولاد، ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس سے پہلے منور کا ایک بیٹا ہے جبکہ مہجبین کی اپنی پہلی شادی سے ایک بیٹی ہے۔ اس طرح اب وہ تین بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔ منور نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی آمد کی خوشخبری شیئر کی۔
جمعہ، یکم مئی کو منور فاروقی نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی تصاویر شیئر کیں، لیکن ان کے چہرے ظاہر نہیں کیے۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ گھر میں برکت آئی۔ الحمدللہ۔ دعا میں خاص یاد رکھیں!۔
منور کو ملیں مبارکبادیں
جیسے ہی منور نے پوسٹ شیئر کی، انڈسٹری کے کئی معروف ستاروں نے انہیں مبارکباد دی۔ ورون دھون، گوہر خان، فیصل شیخ (مسٹر فیصل)، اونیت کور، رنویر الہ آبادیہ اور علی گونی سمیت کئی مشہور شخصیات نے کمنٹس میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔منور فاروقی نے مئی 2024 میں میک اپ آرٹسٹ مہجبین کوٹوالا سے شادی کی تھی۔ دونوں نے اپنی شادی کو کافی نجی رکھا تھا اور اس وقت اس کا باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا تھا۔
بیٹے کے لیے دوسری شادی
فراح خان کے وی لاگ میں منور نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے بیٹے میکائل کے لیے کیا تھا۔
پہلی ملاقات میں ہی رشتہ طے
ایک ذمہ دار باپ بننے کی خواہش اس فیصلے کی بڑی وجہ تھی۔ اپنی اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے منور نے کہا کہ اس کی ایک 10 سال کی بیٹی ہے۔ اس کی صورتحال بالکل میری جیسی تھی وہ میری زندگی کی گمشدہ کڑی جیسی تھی۔ ہمارا جذباتی تعلق فوراً بن گیا۔ اس سے ملنے کے اگلے ہی دن میں نے اسے پروپوز کر دیا، کیونکہ میں نے پوری رات اس بارے میں سوچا تھا۔
بچوں کے بارے میں
جو لوگ نہیں جانتے، انہیں بتا دیں کہ منور پہلے بھی شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا میکائل ہے، جبکہ مہجبین کی بھی ایک 10 سالہ بیٹی ہے۔ کام کے حوالے سے بات کریں تو منور کو آخری بار سونالی بیندرے کے ساتھ ‘پتی، پتنی اور پنگا’ شو ہوسٹ کرتے دیکھا گیا تھا۔