بیگم کے نام ’بابا ’ کا پیغام محبت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-02-2021
سنجے دت کی شادی کی گیارہویں سالگرہ
سنجے دت کی شادی کی گیارہویں سالگرہ

 

ممبئی:بالی ووڈ کے ’سنجو بابا‘‘ یعنی کہ سنجے دت نے شادی کی 13 ویں سالگرہ پر اہلیہ مانیتا دت کےلئے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔ سنجے دت نے انسٹاگرام پر اہلیہ مانیتا دت کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور شادی کی تاریخ کے ساتھ لکھا ’’میں تم سے پہلے بھی محبت کرتا تھا لیکن اب تو یہ محبت اور زیادہ ہوگئی ہے شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘‘

سنجے دت کو حال ہی میں پھیپھڑوں کا کینسر ہوگیا تھا جو کہ چوتھے مرحلے میں ہے لیکن ابتک کے علاج کے بعد ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ سنجے دت اس موذی مرض کو شکست دینے کی پوزیشن میں ہیں۔سنجے دت کی زندگی ہمیشہ اتار چڑھاو کا شکار رہی ہے۔کبھی منشیات کا استعمال تو کبھی جیل کا سفر ۔کبھی اسپتال کا چکر ۔مگر پچھلےتیس سال سے ان کی مقبولیت چوں کی توں رہی ہے۔

مانیتا دت نے بھی اپنی شادی کے ابتدائی دنوں کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے ایک اور سال۔ مانیتا دت نے سنجے دت کو  دنیا پر اپنی مضبوط گرفت قرار دیتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)