پاکستان میں فلم ’دھورندھر‘ کی ہو رہی ہے تعریف

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-12-2025
پاکستان میں فلم ’دھورندھر‘ کی ہو رہی ہے  تعریف
پاکستان میں فلم ’دھورندھر‘ کی ہو رہی ہے تعریف

 



ممبئی/ آواز دی وائس
دھورندھر‘ فلم، جو 5 دسمبر کو تھیٹرز میں ریلیز ہوئی تھی، ہر طرف سے خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہے۔ عام ناظرین سے لے کر بالی ووڈ کے بڑے ستاروں تک سب نے اس کی خوب پذیرائی کی ہے۔ رتیک روشن، اکشے کمار، رنویر شوری، ارجن رامپال، آر مادھون اور سنجے دت نے فلم اور اس کے فنکاروں کی تعریف کی ہے۔
دھورندھر‘ فلم کو چھ گلف ممالک میں بین کر دیا گیا ہے، جن میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔ یہ پابندی مبینہ طور پر فلم کے اینٹی پاکستان موضوع کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اگرچہ فلم کو پاکستان مخالف کہا جا رہا ہے، لیکن پاکستان کے لوگ ہی اس کے  مداح بنتے جا رہے ہیں۔
جی ہاں! جن لوگوں نے یہ فلم دیکھی ہے وہ جانتے ہیں کہ اس میں لیاری کے کچھ مناظر دکھائے گئے ہیں، جنہیں پنجاب کے لدھیانہ کے کھیڑا گاؤں میں فلمایا گیا ہے۔ مگر جو لوگ لیاری سے واقف ہیں انہوں نے کہا ہے کہ فلم میں دکھایا گیا ماحول حیرت انگیز طور پر اصل لیاری جیسا لگتا ہے۔ پاکستانی ناظرین یہ مناظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
پاکستانی وکیل اور رائٹر کی تعریف
کراچی کے ٹیکس وکیل اور رائٹر صادق سلیمان نے فلم کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ، کیا کمال کی فلم ہے! میں کراچی کا شہری ہوں اور میں یہ فلم اس لیے دیکھنا چاہتا تھا کہ شاید یہ بھی باقی بالی ووڈ فلموں کی طرح بےکار ہوگی، مگر پاکستان کے علاقوں کو جس حقیقت کے ساتھ دکھایا گیا ہے، اسے دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ میں نے فلم کے چند مناظر اپنے والدین کو بھی دکھائے، اور وہ بھی چوک گئے۔ میرے والدین 60 کی دہائی میں لیاری کے قریب میٹھادر اور کھارادر کے علاقوں میں رہتے تھے۔ انہیں فلم میں دکھایا گیا لیاری بالکل اصلی لگا۔
ادتیہ دھر کے کام کی تعریف
صادق سلیمان نے نہ صرف فلم بلکہ اس کے ڈائریکٹر ادتیہ دھر کی بھی بےحد تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے زیادہ تعریف ڈائریکٹر ادتیہ دھر اور ان کی پوری ریسرچ ٹیم کو دیتا ہوں۔ کراچی کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر اس باریکی سے توجہ دینا کم از کم کمالِ فن ہے۔ جو چیز سب سے زیادہ دل کو چھو گئی وہ تھی پرانے شہر کے علاقوں کی ری کریئیشن، خاص طور پر لیاری اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی۔ سیٹنگ کے ساتھ ساتھ کرداروں کی پیشکش بھی بہت حقیقی لگی۔ جہاں اکشے کھنہ ‘بے رحم رحمان ڈکیت’ کے کردار میں شاندار نظر آئے، وہیں سنجے دت کی ‘چودھری اسلم’ کے روپ میں پرفارمنس بالکل جچتی ہے۔ 2010 میں پولیس میں موجود ایک دوست کے والد کے ذریعے میری حقیقی چودھری اسلم سے مختصر ملاقات ہوئی تھی۔ میں 2010 کے بعد اس اہم کیس کی تمام سماعتوں اور تفصیلات پر نظر رکھتا آیا ہوں۔
فلم پر اعتراضات اور ادتیہ دھر کا جواب
 کئی لوگ اس فلم کی کہانی کے خلاف ہیں اور اسے پاکستان مخالف قرار دے رہے ہیں۔ اس پر ادتیہ دھر کا بیان بھی سامنے آ چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم پاکستان مخالف نہیں ہے، بلکہ دہشت گردی مخالف ہے۔ اس میں دکھائی گئی کئی واقعات حقیقی ہیں اور یہ فلم ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں کو پیش کرتی ہے۔