منوج باجپائی نے میرے خلاف کیس دائر کرایا ہے:کمال راشد خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
منوج باجپائی نے میرے خلاف کیس دائر کرایا ہے:کمال راشد خان
منوج باجپائی نے میرے خلاف کیس دائر کرایا ہے:کمال راشد خان

 

 

ممبئی

خود ساختہ بالی وڈناقد کمال راشد خان نے منوج باجپائی کا نام لیے بغیر دادا جی پکارتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھ پر تنقید کرکے اپنا کیریئر نہیں بچاسکتے۔

خیال رہے کہ کمال آر خان کو سلمان خان کی فلم ’رادھے: موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ پر تنقید کرکے غیر معممولی شہرت حاصل ہوئی۔ اسی دوران ان کا منوج باجپائی کے ساتھ جھگڑا بھی سامنے آیا تھا، جس کے بعد منوج نے ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا۔

تاہم اسی سلسلے میں اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کمال آر خان کا کہنا تھا کہ دادا جی دوسروں کو میرے خلاف کرکے اور کیس دائر کرکے اپنا کیریئر نہیں بچاسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے، لیکن میڈیا کے ذریعے مجھے یہ علم ہوا ہے کہ منوج باجپائی نے میرے خلاف کیس دائر کیا ہوا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ جب منوج ممبئی میں رہتے ہیں تو انہوں نے میرے خلاف اندور جاکر کیوں کیس دائر کروایا۔ کمال آر خان کا کہنا تھا کہ کس نے منوج کو یہ مشورہ دیا کہ وہ مجھے ہراساں کرنے کے لیے ممبئی کے بجائے اندور میں کیس دائر کرے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ منوج باجپائی کو ممبئی پولیس اور یہاں کی عدالت پر بھروسہ نہیں ہے، تو کیا اسی وجہ سے وہ اندور گئے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)