کترینہ کیف نے پوری شادی میں صرف پنجابی زبان بولی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
کترینہ کیف نے پوری شادی میں صرف پنجابی زبان بولی
کترینہ کیف نے پوری شادی میں صرف پنجابی زبان بولی

 


آواز دی وائس، انٹرٹینمنٹ ڈیسک

بالی ووڈ اداکار وِکی کوشل کی کزن نے اداکار جوڑے کی شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

گزشتہ ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے وِکی اور کترینہ شادی کی تقریبات کی تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

تاہم اداکار وکی کوشل کی کزن اپاسنا وُہرا نے کترینہ سمیت ان کی شادی سے متعلق اہم باتیں بتائی ہیں۔

اپاسنا وُہرا نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر لائیو سیشن کیا جس میں صارفین نے ان سے بالی وڈ جوڑی کی شادی سے متعلق سوالات پوچھے۔

ایک سوال کے جواب میں اپاسنا نے کہا کہ کترینہ اور ان کی پوری فیملی بہت اچھی ہے، انہوں نے شادی کی خبر کو صیغہ راز میں رکھنے سے متعلق بتایا کہ جب کترینہ اور وکی مداحوں کو اپنی شادی کا سرپرائز دینا چاہتے تھے تو ہم کون ہوتے ہیں کہ دنیا کو بتائیں۔

وکی کی کزن نے انکشاف کیا کہ کترینہ شادی کی تمام تقریبات کے دوران صرف پنجابی زبان میں گفتگو کر رہی تھیں، انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرنے اور ان سے بات چیت کے لیے صرف پنجابی زبان کا ہی استعمال کیا۔

دوسری جانب کچھ دیر قبل اداکار جوڑے کی جانب سے کچھ نئی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ بھی کسی تقریب کی ہیں۔

تصاویر میں کترینہ کو ہلکے گلابی رنگ کی پھولوں والی ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں اداکارہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔