کرتاویہ میرے کیریئر کا بہترین کردار ہے: سیف علی خان

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-05-2026
کرتاویہ میرے کیریئر کا بہترین کردار ہے: سیف علی خان
کرتاویہ میرے کیریئر کا بہترین کردار ہے: سیف علی خان

 



نئی  دہلی
اداکار سیف علی خان نے فلم ’’کرتویہ‘‘ کو دلچسپ کرداروں والی ایک پُرکشش اور عمدہ انداز میں تیار کی گئی کہانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم میں انہیں اپنی زندگی کے بہترین کرداروں میں سے ایک ادا کرنے کا موقع ملا۔
فلم ’’بھکشک‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار پلکیت کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ کرائم ڈرامہ فلم ایک پولیس افسر (سیف علی خان) کی کہانی ہے، جو بڑھتے خطرات کے درمیان اپنے فرض کو نبھانے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے بھی جدوجہد کرتا ہے۔
55 سالہ خان نے ’پی ٹی آئی-بھاشا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ’کرتویہ‘ میں کام کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ مجھے اس کی اسکرپٹ بے حد پسند آئی۔ میرے خیال میں یہ ایک شاندار ڈرامہ ہے اور اس کی کہانی کو بہت دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ میں نے اس سے پہلے ایسی اسکرپٹ کبھی نہیں پڑھی تھی، اور جن لوگوں نے اسے پڑھا اور اس پر بات کی، ان سب کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کے بہترین کرداروں میں سے ایک ہے۔اداکار نے کہا کہ ’’کرتویہ‘‘ کو بین الاقوامی معیار کی فلموں کی طرز پر فلمایا گیا ہے، جس میں پولیس افسر پون کو نہایت سخت فیصلے لینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔
خان نے فلم ’’کرتویہ‘‘ میں اپنے کردار اور 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم اوم کارا میں لنگڑا تیاگی کے طور پر اپنے مشہور کردار کے درمیان موازنہ پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اومکارا کو ہندی بولنے والے علاقوں میں کافی سراہا گیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ ’کرتویہ‘ میں آواز اس سے کچھ حد تک ملتی جلتی ہو سکتی ہے، اور لہجہ بھی کافی حد تک ویسا ہی ہے۔