کنگنارناوت کودہلی اسمبلی امن و ہم آہنگی کمیٹی نےکیاطلب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کنگنارناوت کودہلی اسمبلی امن و ہم آہنگی کمیٹی نےکیاطلب
کنگنارناوت کودہلی اسمبلی امن و ہم آہنگی کمیٹی نےکیاطلب

 

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی لیڈر راگھو چڈھا کی سربراہی میں دہلی اسمبلی کی امن اور ہم آہنگی کمیٹی نے اداکارہ کنگنا رناوت کو طلب کیا ہے۔

کنگنا کو 6 دسمبر کو دوپہر 12 بجے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

یہ سمن کنگنا کی جانب سے سکھ سماج پر کیے گئے ریمارکس کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔

کنگنا نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ آج خالصتانی دہشت گردوں کی وجہ سے حکومت کے ہاتھ بندھے ہوں، لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایک خاتون وزیر اعظم نے انہیں اپنے جوتے تلے کچل دیا۔

اس ملک کے لیے اس نے کتنی ہی تکلیفیں برداشت کیں، اپنی جان کی قیمت پر انہیں مچھروں کی طرح کچل ڈالا، لیکن اس ملک کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہونے دیا۔ یہی نہیں ان کی وفات کے کئی عشروں بعد بھی آج ہم ان کا نام سن کر کانپتے ہیں۔ انہیں ایک ہی استاد کی ضرورت ہے۔