عمران عباس کا قصیدہ بردہ شریف عوام میں مقبول

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
عمران عباس
عمران عباس

 

 

ہندوستان اور پاکستان کی متعددفلموں میں اداکاری کرچکے عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف جاری کیاہے،جوعوام میں تیزی سے مقبول ہورہاہے۔

گزشتہ روز عمران عباس نے انسٹاگرام پر قصیدہ بردہ شریف سے متعلق تصویر اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کواس کی اطلاع دی تھی۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی ڈائریکٹورل (ہدایت کردہ) ویڈیو میرے یوٹیوب چینل پر موجودہے، اب قصیدہ بردہ شریف کو پیش کردیا گیا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے ویڈیو کو دیکھنے، پسند کرنے اور سبسکرائب کرنے کو کہا اور مزید لکھا کہ آپ کی محبت اور تعاون کا منتظر رہوں گا۔

عمران عباس کا نیا کلام ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے جو مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ 5 منٹ ایک سیکنڈ پر مشتمل قصیدہ بردہ شریف میں عمران عباس نے نہ صرف اپنی آواز کا جادوجگایا ہے بلکہ قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو ڈائریکٹ اور پروڈیوس بھی عمران عباس نے کی ہے۔

واضح ہوکہ قصیدہ بردہ ایک سدا بہارنعتیہ قصیدہ ہے جو تقریباً 750سال سے مقبولِ خاص و عام ہے،اس قصیدے کا اصل نام ”اَلْكَوَاكِبُ الدُّرِّيَّة فِي مَدْحِ خَيْرِ الْبَرِيَّة“ہے۔

اس قصیدے کو لکھاتھا امام شَرَفُ الدّین محمدبُوصِیری (وفات:696ھ) رحمۃ اللہ علیہ نے۔آپ اپنے زمانے کے ممتاز عالِم تھے۔اصل قصیدہ عربی میں ہے جس کا اردوترجمہ بھی عمران عباس نے پیش کیا ہے۔(ان پٹ ایجنسی)