پٹھان کے ساتھ شاہ رخ خان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2022
پٹھان کے ساتھ شاہ رخ خان کی واپسی  کا بے صبری سے انتظار
پٹھان کے ساتھ شاہ رخ خان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار

 

 

ممبئی : بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی طویل عرصے کے بعد اسکرین پر واپسی نے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا ہے۔

شاہ رخ خان اسکرین پر واپس نظر آتے ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ شاہ رخ خان کی ’واپسی‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اداکار نے اسکرین پر واپسی کے ساتھ ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک طویل عرصے کے بعد ٹوئٹ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے ایک نئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ اداکار کو اس اشتہار میں اسی نئے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جوکہ اُنہوں نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کے لیے اپنایا ہے۔ مداح اداکار کی واپسی پر اپنے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کررہے ہیں،

کچھ مداح دلچسپ میمز شیئر کررہے ہیں تو کچھ شاہ رخ خان کی واپسی کی سوشل میڈیا پر دھوم دیکھ کر انکی شہرت کا موازنہ اُن کے ساتھی بالی ووڈ اداکاروں سے کررہے ہیں۔ جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار نے اس اشتہار کے ذریعے اپنی فلم ’پٹھان‘ کی پہلی جھلک دکھا دی ہےتاہم، وہ پوری فلم دیکھنے کا بہت بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔