ممبئی: مہاراشٹر بھارت جنوری 27 اے این آئی مشہور بالی ووڈ گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنی روح پرور آواز اور تم ہی ہو کیسریا جیسے گانوں سے مداحوں کو مسحور کیا ہے تاہم اب انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو حیران کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور پلے بیک گلوکار اب کوئی نئی اسائنمنٹ قبول نہیں کریں گے اور اپنے شاندار سفر کو یہیں ختم کر رہے ہیں
اریجیت سنگھ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو نئے سال کی مبارکباد میں تمام سامعین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے برسوں تک مجھے بے پناہ محبت دی میں خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ اب میں بطور پلے بیک گلوکار کوئی نیا کام نہیں کروں گا میں اسے ختم کر رہا ہوں یہ ایک خوبصورت سفر تھا
ان کے اس اعلان کے بعد ملک بھر میں مداح حیران رہ گئے سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ اس اعلان کو منسوخ کرنے کے لیے ووٹ دیں جبکہ دوسرے نے کہا کہ کوئی بتائے یہ مذاق ہے ایک اور مداح نے لکھا کہ ہم وجہ نہیں جانتے لیکن آپ وقت لیں خود کو سنبھالیں اور جیسے ہیں ویسے ہی رہیں آپ کی آواز ہمیشہ ہمیں چھوتی رہے گی
اریجیت سنگھ ایک گلوکار کے ساتھ ساتھ کمپوزر میوزک پروڈیوسر اور سازندہ بھی ہیں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2005 میں رئیلٹی شو فیم گُروکل سے کیا اور 2011 میں فلم مرڈر 2 کے گانے پھر محبت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا 2013 میں عاشقی 2 کے گانے تم ہی ہو نے انہیں بے پناہ شہرت دلائی اور فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا
انہوں نے چنا میرےا اگر تم ساتھ ہو رابطہ اے دل ہے مشکل تیرا یار ہوں میں تجھے کتنا چاہنے لگے جیسے بے شمار یادگار گانے دیے ان کی آواز ہر عمر کے لوگوں کے دلوں میں بس گئی حال ہی میں بارڈر 2 کا گانا گھر کب آوگے بھی بے حد مقبول ہوا
اریجیت سنگھ کو متعدد فلم فیئر ایوارڈز اور اعزازات مل چکے ہیں اور وہ اپنی نسل کے کامیاب ترین پلے بیک سنگرز میں شمار ہوتے ہیں انہوں نے ہندی کے علاوہ کئی علاقائی زبانوں میں بھی گایا اور اپنی پہچان پورے بھارت میں بنائی ان کے اس فیصلے کے بعد موسیقی کی دنیا میں ایک بڑا خلا محسوس کیا جا رہا ہے اور مداح امید کر رہے ہیں کہ وہ مستقبل میں دوبارہ پلے بیک سنگنگ کی طرف لوٹیں گے