جموں : فلم 'بیبی ڈو ڈائی ڈو' کی خصوصی نمائش میں شریک ہوئیں ہما قریشی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2026
جموں میں فلم 'بیبی ڈو ڈائی ڈو' کی خصوصی نمائش میں شریک ہوئیں ہما قریشی
جموں میں فلم 'بیبی ڈو ڈائی ڈو' کی خصوصی نمائش میں شریک ہوئیں ہما قریشی

 



جموں: اداکارہ ہما قریشی نے پیر کے روز جموں میں اپنی نئی فلم 'بیبی ڈو ڈائی ڈو' کی خصوصی نمائش میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے بھائی اور اداکار ثاقب سلیم اور راچت سنگھ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا کہ جموں ایسا شہر ہے جہاں فلموں کی تشہیری سرگرمیاں بہت کم ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس رجحان کو بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ جموں کے لوگوں نے انہیں بے حد محبت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر انہیں بہت خوشی ہوئی اور امید ہے کہ ناظرین جس محبت کا اظہار آج کر رہے ہیں وہ فلم کو بھی اسی طرح ملے گی۔

فلم 'بیبی ڈو ڈائی ڈو' میں ہما قریشی ایک گونگی اور بہری پیشہ ور قاتل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس سے قبل ایک گفتگو میں ہما قریشی نے کہا تھا کہ ان کے کردار کی سماعت اور گفتگو سے محرومی اس کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر پیشہ ور قاتل کا کردار مرد سے جوڑا جاتا ہے لیکن عورت بھی ایسا کردار بخوبی ادا کر سکتی ہے۔

ہما قریشی نے کہا کہ خواتین آج صحافت۔ اداکاری۔ پولیس اور مسلح افواج سمیت ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اسی طرح ایکشن فلموں میں بھی خواتین مرکزی کرداروں میں مضبوط انداز میں سامنے آ رہی ہیں اور یہ رجحان مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔

'بیبی ڈو ڈائی ڈو' 3 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔