حنا خان نے رمضان میں بنائی اسپیشل فرنی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-02-2026
حنا خان نے رمضان میں بنائی اسپیشل فرنی
حنا خان نے رمضان میں بنائی اسپیشل فرنی

 



ممبئی
مشہور اداکارہ حنا خان نے ماہِ رمضان کی آمد کے موقع پر اپنی چند تصاویر سوشسل میڈیا  پر شیئر کیں، جن میں وہ افطار کی تیاری کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ حنا خان نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے افطار کے لیے خصوصی فرنی اپنے ہاتھوں سے تیار کی، جو نہایت لذیذ تھی اور سب کو بے حد پسند آئی۔
تصاویر میں حنا خان جامنی رنگ کا خوبصورت سوٹ پہنے دکھائی دے رہی ہیں، جس پر نفیس کڑھائی کی گئی ہے۔ سوٹ کا ڈیزائن نہایت دلکش ہے، جبکہ ہلکا میک اپ اور تہہ دار بالیوں نے ان کے انداز کو مزید باوقار بنا دیا ہے۔
رمضان المبارک میں فرنی کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ حنا خان نے نہ صرف فرنی  خود تیار کی بلکہ فرنی بنانے اور اسے پیالیوں میں پیش کرنے کی جھلکیاں بھی تصاویر کے ذریعے شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
انہوں نے کشمیری جھمکے بھی پہن رکھے ہیں، جو ان کے انداز میں مزید دلکشی پیدا کر رہے ہیں۔ مختلف انداز میں لی گئی تصاویر مداحوں میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ حنا خان نے دسترخوان کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس پر افطار کے لیے مختلف غذائیں سجی ہوئی نظر آرہی  ہیں، جن میں غذائیت سے بھرپور مشروب، تازہ پھل، چنا چاٹ، کھجور، بھیگے ہوئے بادام اور اخروٹ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حنا خان نے چار جون دو ہزار پچیس کو راکی جیسوال سے شادی کی تھی۔ دونوں کافی عرصے سے باہمی تعلق میں تھے۔ حال ہی میں یہ جوڑی ایک ریئلٹی شو پر مبنی پروگرام میں ایک ساتھ نظر آئی تھی، جہاں ناظرین نے ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا۔