کترینہ اور وکی کی شادی کے بعد پہلی سیلفی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-01-2022
کترینہ اور وکی کی شادی کے بعد پہلی سیلفی
کترینہ اور وکی کی شادی کے بعد پہلی سیلفی

 

 

 ممبئی : بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد پہلی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

اس موقع پر کترینہ کیف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اُن کی خوشحال ازدواجی زندگی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

 

‘  دوسری جانب وکی کوشل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور کترینہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل سال 2021 میں 9 دسمبر کو راجھستان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔