فلم 'دریشیم 3' کی شوٹنگ مکمل، ابھیشیک پاٹھک نے تصدیق کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-06-2026
فلم 'دریشیم 3' کی شوٹنگ مکمل، ابھیشیک پاٹھک نے تصدیق کی
فلم 'دریشیم 3' کی شوٹنگ مکمل، ابھیشیک پاٹھک نے تصدیق کی

 



ممبئ
مشہور سسپنس تھرلر فلم ’درشیم 3‘ کی شوٹنگ باضابطہ طور پر مکمل ہو گئی ہے۔ اب یہ فلم 2 اکتوبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے سے قبل پوسٹ پروڈکشن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ہدایت کار ابھیشیک پاٹھک نے سوشل میڈیا پر شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ایک طویل اور گہری تخلیقی سفر کا اختتام قرار دیا۔ انہوں نے ایک جذباتی پیغام میں فنکاروں، تکنیکی عملے اور اس فلم کو حقیقت کا روپ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
ابھیشیک پاٹھک نے لکھا کہ اور اسی کے ساتھ  دریشم 3 کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔
فلم سازی کے عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے یہی فلم ہماری دنیا بنی رہی۔ ہم نے بے شمار دن اور راتیں ایک ساتھ گزاریں، مناظر فلمائے، مسائل حل کیے، ہنسی مذاق کیا، چیلنجز کا سامنا کیا اور آہستہ آہستہ اس کہانی کو زندگی بخشی۔
انہوں نے پوری ٹیم کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں نے جن لوگوں کو یہاں ٹیگ کیا ہے اور پردے کے پیچھے کام کرنے والے تمام شاندار افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کے اعتماد، محنت، صبر اور اس فلم پر ہر قدم پر یقین رکھنے کے لیے دل سے ممنون ہوں۔ کچھ دن اچھے تھے، کچھ مشکل اور کچھ بے حد مصروف، لیکن آپ سب ہر موقع پر ڈٹے رہے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ہدایت کار نے مزید کہا کہ اس فلم میں آپ سب کا ایک حصہ شامل ہے۔ آپ کی محنت، جذبہ اور دل ہر فریم میں نظر آتا ہے۔ میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ مجھے اتنے بہترین لوگوں کے ساتھ یہ سفر طے کرنے کا موقع ملا۔
اجے دیوگن، تبّو اور شریا سرن کی اداکاری سے سجی ’درشیم 3‘، مقبول سسپنس تھرلر فرنچائز کے اگلے باب کو پیش کرے گی۔ اپنی مضبوط کہانی اور نفسیاتی گہرائی کے باعث ’درشیم‘ سیریز گزشتہ برسوں میں ناظرین کے درمیان غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔پینوراما اسٹوڈیوز اور ویاکوم 18 کی تیار کردہ یہ فلم گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔