دھرمیندر نے اپنا پسندیدہ نغمہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دھرمیندر
دھرمیندر

 

 

ممبئی

بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر نے اپنا پسندیدہ گانا سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے

دھرمیندر سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں وہ اپنے مداحوں سے روبرو ہونے کے لئے فوٹو اور ویڈیو بھی شیئر کرتے رہتے ہیں

دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے پسندیدہ نغمے کے بارے میں بتایا ہے ۔

انہوں نے اس گانے کے ذریعہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئےآج کل کے حالات پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دھرمیندر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں وہ دلیپ کمار کی سپر ہٹ فلم ’آرزو‘ کا نغمہ ’اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل جہاں کوئی نہیں ہو‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ دھرمیندر نے ایک پوسٹ بھی لکھا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے۔

دھرمیندر نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’کورونا وائرس کے خوف سے نہیں گارہا ... حالت تو ایسی ہی ہے ... طلعت کی میٹھی آواز میں دلیپ صاحب پر فلم ’آرزو‘ میں فلمایا گیا یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )