راج کندرا کے آمدنی کی تفصیلات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-07-2021
راج  کندرا  اپنی  اہلیہ شلپا  شیٹھی  کے  ساتھ
راج کندرا اپنی اہلیہ شلپا شیٹھی کے ساتھ

 

 

آواز دی وائس، ممبئی


ممبئی پولیس کی جانب سےاداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا اوران کے بزنس پارٹنر ریان کے مابین موبائل اور میک بک پر ہاٹ شاٹ ایپ کی آمدنی سے متعلق معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں راج کندرا کی آمدنی کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق راج کندرا نے گزشتہ برس اگست سے دسمبر تک اس ایپ سے ایک کروڑ 17 لاکھ  روپے کمائے جب کہ راج کندرا کو بذریعہ ایپ گوگل اور ایپل اسٹور سے بھی منافع حاصل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق راج کندرا کو فلموں سے حاصل آمدن میں تیزی سے اضافہ ہوا اور وہ 2023 تک 34 کروڑ روپےکمانا چاہتے تھے۔

اس سے قبل میڈیا میں بتایا گیا تھا کہ راج کندرا اور ان کی ٹیم اوسطاً 5 لاکھ روپےایک فلم موبائل ایپلی کیشن پر نشر کرنے کے وصول کرتے تھے۔

پولیس نے راج کندرا سے منسلک مختلف بینک اکاؤنٹس میں ساڑھے 7 کروڑ سے زائد روپے منجمد کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ دنوں فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔