بگ باس 20۔ کنیکا ۔ اودیتی ۔ لو گِل اور اریشفا کو پہلی بار بے دخلی کا خطرہ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 09-09-2026
بگ باس 20۔ کنیکا ۔ اودیتی ۔ لو گِل اور اریشفا  کو پہلی بار بے دخلی کا خطرہ
بگ باس 20۔ کنیکا ۔ اودیتی ۔ لو گِل اور اریشفا کو پہلی بار بے دخلی کا خطرہ

 



ممبئی۔ بگ باس 20 کے گھر میں پہلے ہی ہفتے ڈرامہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ سیزن میں پہلی بار بے دخلی کے لیے نامزدگیاں کی گئیں۔تازہ قسط میں گھر کے ارکان سے کہا گیا کہ وہ ان امیدواروں کو نامزد کریں جنہیں وہ گھر سے بے دخل کیے جانے کے قابل سمجھتے ہیں۔ اس عمل کے نتیجے میں لو گِل۔ اریشفا خان۔ کنیکا مان اور اودیتی سنگھ خطرے کے زون میں پہنچ گئے۔

نامزدگی کے عمل کے دوران گھر میں کشیدگی نظر آئی۔ اسی قسط میں سیزن کی پہلی کپتانی کے لیے بھی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس کے ساتھ ہی بگ باس 20 کے پہلے کپتان بننے کی جنگ کا آغاز ہوگیا۔تلخ و شیریں کیک گیم کے بعد یُنگ ڈی ایس اے۔ آصف خان اور کشال تنور المعروف گُلو کپتانی کے فائنلسٹ بن کر سامنے آئے۔ اب تینوں امیدوار اس اہم عہدے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔ آنے والی قسط میں معلوم ہوگا کہ گھر کے پہلے کپتان بننے کا اختیار اور خصوصی مراعات کس کے حصے میں آتی ہیں۔

تاہم کپتانی کا یہ مقابلہ بالکل آسان نہیں رہا اور گھر کے اندر کئی مواقع پر شرکاء کے درمیان شدید تلخی دیکھنے کو ملی۔کپتانی کے چیلنج کے دوران یُنگ ڈی ایس اے اور قاضی کے درمیان شدید بحث ہوگئی۔ ٹاسک کے دوران شروع ہونے والا اختلاف دیکھتے ہی دیکھتے بڑھ گیا اور دونوں ایک دوسرے سے خاصے ناراض نظر آئے۔

دوسری جانب اریشفا خان اور عامرپالی دوبے کے درمیان بھی شدید بحث ہوئی۔ اریشفا خان نے عامرپالی دوبے کی جانب سے بچہ لفظ استعمال کیے جانے پر اعتراض کیا۔ اس معاملے پر دونوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔اس دوران ماہی وِج بھی جاری تنازع کے درمیان پریشان اور غصے میں نظر آئیں۔

جیسے جیسے گھر کے اندر اتحاد بننے لگے ہیں اور اختلافات بڑھ رہے ہیں۔ 4 امیدوار اب بے دخلی کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ 3 امیدوار پہلی کپتانی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔بگ باس سیزن 20 کا آغاز اتوار 6 ستمبر کو ہوا۔ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر شو کے میزبان کے طور پر واپس آئے ہیں۔

اس سال شو میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں چیمپئنز۔ اداکار۔ ڈیجیٹل تخلیق کار۔ موسیقار اور ابھرتی ہوئی شخصیات شامل ہیں۔

شرکاء میں میری کوم۔ عامرپالی دوبے۔ اودیتی سنگھ۔ اریشفا خان۔ امان گاندھی۔ لو گِل۔ روہید خان۔ قاضی احمد توقیر۔ عائشہ رکھی۔ یُنگ ڈی ایس اے۔ تنمے سنگھ۔ کشال تنور المعروف گُلو۔ ماہی وِج۔ آصف خان۔ ریتی تیواری اور کنیکا مان شامل ہیں۔

اس سال شو کا موضوع وردان رکھا گیا ہے۔ شو کے بنانے والوں نے اضافی جیون دان کا تصور بھی پیش کیا ہے جو اس مقابلے میں کسی غیر متوقع موڑ کا سبب بن سکتا ہے۔