ممبئی/ آواز دی وائس
بھارتی سنگھ جمعہ، 19 دسمبر کو ایک بار پھر بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔ بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا پہلے ہی ایک بیٹے کے والدین ہیں، اور اب ان کے گھر ایک اور بیٹے کی آمد ہوئی ہے۔ بھارتی سنگھ ٹی وی شو لافٹر شیف کی شوٹنگ کی تیاری کر رہی تھیں، اسی دوران ان کا واٹر بیگ پھٹ گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔
ڈیلیوری کے وقت ان کے شوہر ہرش لمباچیا اسپتال میں ان کے ساتھ موجود تھے۔ ہرش اور بھارتی کے پہلے بیٹے کو پیار سے گولا کہا جاتا ہے، جبکہ اس کا اصل نام لکشے ہے۔ بھارتی اور ہ رش نے اپنی دوسری حمل (پریگنینسی) کی خوشخبری سوئٹزرلینڈ کے ایک فیملی ٹرپ کے دوران دی تھی۔ چند ہفتے قبل ہی بھارتی نے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر میں بھارتی نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں، جہاں وہ نیلے رنگ کے سلک گاؤن میں دکھائی دیتی ہیں۔ گاؤن پر سفید رنگ کے پھولوں کی کڑھائی ان کے حسن کو مزید نکھار رہی ہے۔