آریان خان کو این سی بی کے دفتر میں پیش ہونے سے ملی راحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-12-2021
آریان خان کو این سی بی کے دفتر میں پیش ہونے سے ملی راحت
آریان خان کو این سی بی کے دفتر میں پیش ہونے سے ملی راحت

 


آواز دی وائس، ممبئی

مبئی ہائی کورٹ نے بدھ کو ممبئی کروز ڈرگز کیس کے ملزم سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ضمانت کی شرط کے تحت ہرجمعہ کو ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی آفس) میں پیش ہونے سے راحت دے دی ہے۔

جسٹس نتن سامبرے نے آرین کی ایک درخواست پر یہ حکم دیا، جس میں ضمانت کی شرط میں ترمیم کرنے کے لئے ہدایت دینے کا مطالبہ کیاگیا تھا کیونکہ این سی بی اب اس معاملے کی تحقیقات نہیں کر رہا ہے۔

اب اسے ایس آئی ٹی دہلی کے دفتر میں منتقل کردیا گیا ہے لہذا این سی بی کے دفتر میں حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

جسٹس سامبرے نے واضح کیا کہ آرین کو ہدایت دئے جانے پر72 گھنٹے کی پیشگی نوٹس پر ایس آئی ٹی دہلی کے سامنے حاضر ہونا پڑے گا۔ ممبئی سے باہر سفرکرنے کی شرط کا جہاں تک سوال ہے، تو عدالت نے کہا کہ خان کو سفر کا پروگرام پہلے ہی تفتیشی افسر کو پیش کرنا چاہیے۔

آرین خان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل امیت دیسائی نے آج کہا، "ہم ضمانت کی شرط 'جے' میں ترمیم کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ اس شرط کے تحت آرین کو ہر جمعہ کو این سی بی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن اب یہ معاملہ این سی بی کے پاس ہے ہی نہیں۔

ہائی کورٹ نے آرین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرین کو ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان این سی بی کے دفتر میں اپنی موجودگی درج کرانی ہوگی۔ ضمانت کی شرط کے بعد آرین 5، 12، 19، 26 نومبر اور 3 و 10 دسمبر کو این سی بی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔