ارجن کپور اور ملائیکا کی شادی ابھی نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ارجن کپور کے اس وقت ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ تعلقات ہیں
ارجن کپور کے اس وقت ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ تعلقات ہیں

 

 

 ممبئی

بالی ووڈ کے خوبصورت اداکار ارجن کپور نے ملائیکا ارورا سے اپنی شادی کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ وہ شادی کے فیصلے کو کسی سے نہیں چھپائیں گے۔ تاہم ابھی شادی کا ارادہ نہیں ہے، لیکن جب ارادہ ہوگا تو اس کا اعلان کیا جائے گا ۔

ارجن کپور کے اس وقت ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ تعلقات ہیں، اور دونوں ایک ساتھ ڈیٹنگ پر بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ارجن کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں نہ کھلم کھلا بات کرتا ہوں اور نہ ہی اس کی کوشش کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ کو اپنے پارٹنر اور ا س کے ماضی کا احترام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اسی طرح کی صورتحال سے گزرا ہوں جب اس طرح کی چیزیں عوامی سطح پر اختتام پذیر ہوتی ہیں تو یہ کبھی بھی اچھا نہیں ہے، بلکہ اس کا اثر بچوں پر پڑتا ہے۔ اپنے تعلقات سے متعلق ارجن کا کہنا تھا کہ میں ایک باعزت حد بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں وہ کام کرتا ہوں جس سے ملائیکا مطمئن ہوں، اور میرا کیریئر میرے رشتہ کے زیر عتاب نہ آجائے، اور اسی وجہ سے میں ایک حد رکھتا ہوں۔