انوشکا شرما نے’خاص دن‘ پر ویرا ٹ کوہلی سے’خاص بات‘ کہہ دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-11-2022
انوشکا شرما نے’خاص دن‘ پر ویرا ٹ کوہلی سے’خاص بات‘ کہہ دی
انوشکا شرما نے’خاص دن‘ پر ویرا ٹ کوہلی سے’خاص بات‘ کہہ دی

 

 

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویراٹ کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کردیا۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ویراٹ کوہلی کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھا کہ آج آپ کی سالگرہ کے موقع پر اس پوسٹ کے لیے میں آپ کی بہترین تصاویر کا انتخاب کروں گی۔انوشکا شرما نے ویراٹ کوہلی کے لیے لکھا کہ ہر حال، ہر طرح اور ہر طریقے سے میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ ویراٹ کوہلی کی کچھ مزاحیہ تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کی بیٹی کے ہمراہ بھی تصویر شیئر کی۔

اہلیہ کی پوسٹ اور اظہار محبت کا بھارتی بیٹر نے فوراً ہی جواب دینا ضروری سمجھا اور انہوں نے کچھ ہی لمحوں میں انسٹاگرام پر ہی انوشکا شرما کو جواب دیا۔ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی پوسٹپر اپنے جواب میں ہنسنے اور محبت کا ایموجی استعمال کیا۔واضح رہے کہ انوشکا شرما اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں