کورونا بیداری مہم میں مصروف عالیہ بھٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
 عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ

 

 

ممبئی

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ملک میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر پریشان ہیں۔

عالیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران وسائل کو یکجا کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔

انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’یہ ایک غیریقینی کی صورتحال ہے، انفرااسٹرکچر اور معلومات وقت کی ضرورت ہیں۔‘

عالیہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم انفرااسٹرکچر سے متعلق ہماری کام کرنے کی صلاحیت پر بات کی جائے تو پھر ہم بہت محدود ہیں، لیکن پھر بھی ہم متعلقہ معلومات اور اس کی توثیق سے متعلق کام کر سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ اس وقت فایا ڈی سوزا کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جو ہمارے کے لیے معلومات کی توثیق سے متعلق ہماری مدد کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہم دونوں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کام کو بڑھائیں گے، اور امید ہے کہ اس سے آپ لوگوں کی مدد ہوگی۔

(ایجنسی ان پٹ)