عالیہ اور رنبیرکی شادی کے چرچے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2021
عالیہ اور رنبیر
عالیہ اور رنبیر

 

ممبئی:عالیہ بھٹ ارو رنبیرکپور شادی کرنے والے ہیں؟ یہ سوال ایک بار پھر زوروشور سے اچھلنے لگاہے۔اس کا سبب یہ ہے کہ بالی ووڈاداکارہ عالیہ بھٹ کی برائیڈل شوٹ کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے ہاتھوں میں مہندی بھی لگارکھی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو شادی میں مہندی لگانے والی آرٹسٹ وینا ناگدا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

تصویر میں اداکارہ کو برائیڈل لہنگا پہنے اور مہندی لگے ہاتھوں میں آرٹسٹ کے ہمراہ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے،کہا جارہا ہے کہ تصویر کسی اشتہار کی سیٹ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا کی جانب سے اس پوسٹ کا کیپشن بھی درج کیا گیا تھا کہ ’عالیہ اب تک کی سب سے خوبصورت دلہن ہوں گی‘، تاہم بعد میں آرٹسٹ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

اس پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عالیہ بھٹ جلد ہی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کورونا وبا نہیں آتی تو وہ عالیہ کے ساتھ شادی کر چکے ہوتے۔