ادا شرما مراٹھی فلم 'گجرا' میں نظر آئیں گی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-06-2026
ادا شرما مراٹھی فلم 'گجرا' میں نظر آئیں گی
ادا شرما مراٹھی فلم 'گجرا' میں نظر آئیں گی

 



ممبئی 
ادا شرما نے اپنی آنے والی فلم "گجرا" کے ساتھ باضابطہ طور پر مراٹھی سنیما میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلم "دی کیرالہ اسٹوری" اور "1920" فرنچائز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس پروجیکٹ اور اس کے فرسٹ لک پوسٹر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
پوسٹر میں ادا شرما دلہن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے روایتی زیورات پہن رکھے ہیں جبکہ ان کے چہرے پر خون کے دھبے اور چھینٹے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ منفرد تصویر اور ان کے سنجیدہ تاثرات ایک تاریک اور سنجیدہ کہانی کی جانب اشارہ کرتے ہیں جو حقیقی واقعات سے متاثر بتائی جا رہی ہے۔
اپنے مداحوں کے ساتھ یہ اعلان شیئر کرتے ہوئے ادا شرما نے لکھا کہ گجرا — مراٹھی زبان میں میری پہلی فلم... آپ سب کی محبت اور دعاؤں کی ضرورت ہے!۔انہوں نے ہندی، جنوبی ہند اور علاقائی سنیما میں اپنے فنی سفر کے دوران ملنے والی محبت اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مراٹھی فلمی دنیا میں بھی انہیں اسی طرح کا حوصلہ افزا تعاون حاصل ہوگا۔
فلم "گجرا" کی ہدایت کاری شریاس جادھو کریں گے جبکہ اسے امول بورکر پروڈیوس کر رہے ہیں۔
فلم کی موسیقی  منیشا باجی ترتیب دیں گے، جو مراٹھی فلم انڈسٹری میں ایک معروف نام ہیں اور تاریخی و لوک موسیقی پر اپنے کام کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔فی الحال ترقیاتی مرحلے میں موجود "گجرا" سال 2027 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔