ابرام کے برتھ ڈے پرایک ساتھ نظرآیا شاہ رخ کا خاندان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2022
ابرام کے برتھ ڈے پرایک ساتھ نظرآیا شاہ رخ کا خاندان
ابرام کے برتھ ڈے پرایک ساتھ نظرآیا شاہ رخ کا خاندان

 

 

ممبئی: شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام پاپرازی کے سامنے آنے سے گریز کرتے ہیں۔ ایسے میں جب بھی ان کی نئی تصویریں آتی ہیں وہ وائرل ہو جاتی ہیں۔ اتوار کو ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی رہیں۔ یہ ابرام کی سالگرہ ہے۔ اس وقت پورے خاندان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ رخ خان، گوری خان، آریان اور سہانا کی لاڈلے ابرام کے ساتھ تصاویر کلک کی جارہی ہیں۔ پرفیکٹ فیملی تصویر میں، ہر کوئی ابرام پر پیار کی بارش کر رہا ہے اور کیمرے کو دیکھتے ہوئے پوز دے رہا ہے۔

ابرام کی سالگرہ کا یہ فنکشن ممبئی کے تاج ہوٹل میں کیا گیا۔ پارٹی کا اہتمام ایونجرز کے تھیم پر کیا گیا تھا۔ ہلک کا پوسٹر پیچھے ہے۔ ابرام کے دوستوں کو بھی دیکھاجا سکتا ہے جو پارٹی میں پہنچے تھے۔

 

میز پر ایک کیک رکھا ہوا ہے، جس پر ابرام، موم بتیاں بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تصویروں میں شہناز، شاہ رخ خان کے پیچھے کھڑی ہیں۔ پارٹی میں سہانا کی کزن عالیہ چبا بھی پہنچی۔

 

شاہ رخ خان نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ ایک تصویر میں وہ ابرام کو گود میں لیے ہوئے ہیں اور ان کے گال پر بوسہ دے رہے ہیں۔ گوری نے نیلے رنگ کا ٹاپ پہنا ہوا ہے اور خاندان کے ساتھ تصویروں میں مسکرا رہی ہے۔ آریان ہمیشہ کی طرح سنجیدہ نظر آرہا ہے۔ سہانا، ابرام کی پشت پر کھڑی ہے۔

بتا دیں کہ ابرام کی پیدائش 27 مئی 2013 کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم 'پٹھان' ہے۔ اس میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم ہیں۔ فلم کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس کی ہدایات سدھارتھ آنند دے رہے ہیں۔