امریکا میں لال سنگھ چڈھا کی خصوصی اسکریننگ کی تیاری میں عامر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
امریکا میں لال سنگھ چڈھا کی خصوصی اسکریننگ کی تیاری میں عامر
امریکا میں لال سنگھ چڈھا کی خصوصی اسکریننگ کی تیاری میں عامر

 

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامرخان نے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس کےلیے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی خصوصی اسکریننگ امریکا میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا نے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے چند دن قبل اس کا خصوصی شو ہالی ووڈ اسٹار کو دکھائیں گے۔

قریبی ذرائع کے حوالے سے میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹام ہینکس کے لیے فلم لال سنگھ چڈھا کی خصوصی اسکریننگ کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

لال سنگھ چڈھا دراصل ہالی ووڈ فلم فورسٹ گومپ کا ہندی ری میک ہے، جس میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عامرخان چاہتے ہیں وہ ٹام ہینکس کو خود جاکر فلم دکھائیں اور اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

عامرخان کی اس فلم کے حوالے سے چہ مگوئیاں زیادہ ہیں جبکہ حقائق کم ہی سامنے آئے ہیں، تاہم یہ بات واضح ہے کہ وہ اس میں مختلف عمروں اور مختلف شکلوں میں اداکاری دکھائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عامرخان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کے ذریعے ساڑھے 3 سال بعد سنیما کے پردے پر ایک بار پھر نمودار ہونے کے لیے تیار ہیں۔

عامر خان جو آخری بار نومبر 2018ء میں ٹھگس آف ہندوستان میں نظر آئے تھے اب اپریل 2022ء میں لال سنگھ چڈھا میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دل پر راج کریں گے۔ لال سنگھ چڈھا جسے ابتدائی طور پر 2020ء میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن اس کی راہ میں کورونا وائرس رکاوٹ بن گیا۔

اس کے بعد اس سے اب تک کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور دیگر نوعیت کی وجوہات کے باعث ریلیز ملتوی ہوتی رہی ہے، تاہم اب اسے اپریل 2022ء میں بیساکھی کے تہوار پر ریلیز کی جائے گی۔ (ایجنسی)