یو پی ایس سی: ٹاپر شروتی سمیت جامعہ ملیہ کے 23 طلباء کامیاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2022
یو پی ایس سی: ٹاپر شروتی سمیت جامعہ ملیہ کے 23 طلباء کامیاب
یو پی ایس سی: ٹاپر شروتی سمیت جامعہ ملیہ کے 23 طلباء کامیاب

 

 

 نیو دہلی :آر سی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شروتی شرما نے سول سروسز دوہزاراکیس ٹاپ کیا۔سینٹر سے کل تیئس طلبا کا انتخاب ہوا جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یہ امر باعث افتخار ہے کہ رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شروتی شرما نے سال دوہزار کیس کے یو پی ایس سی امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

آر سی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سال دوہزار اکیس کے امتحانات میں بشمول نو طالبات کے کل تئیس طلبا کاانتخاب عمل میں آیاہے۔ان منتخب طلبا میں سے کئی طلبا کوآئی اے ایس،آئی پی ایس،آئی ایف ایس اور دیگر مرکزی ملازمتیں ملیں گیگی-

پروفیسرنجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ شروتی شرما کی رہائش پر انھیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دینے کے لیے گئیں۔ان کے ہمراہ پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ،پروفیسر عابد حلیم،اعزازی ڈائریکٹر آرسی اے اور پی آر او جامعہ ملیہ اسلامیہ تھے۔

awaz

میڈیا کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر اختر نے کہاکہ یہ صر ف ان کے لیے بڑی کامیابی نہیں ہے بلکہ یونیورسٹی کے لیے بھی ایک بڑی حصولیابی ہے۔انھیں اس بات سے زیادہ مسرت ہورہی ہے کہ تئیس منتخب لوگوں میں سے نو لڑکیاں ہیں۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ اس کامیابی سے سینٹر کے دیگر طلبا کو تحریک ملے گی اور ان کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

انھوں نے ان طلبا کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا جو انٹر ویو میں پہنچنے کے بعد ناکام رہے۔ اس سے قطع نظر مہک جین جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ سیاسیات میں ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن کی طالبہ رہ چکی ہیں۔

انھوں نے بھی سول سروسز کا اہم امتحان پاس کیا اور سترہویں رینک حاصل کی ہے۔ آر سی اے مسلسل بہتر مظاہرہ کررہاہے اور اس نے ہر سال بہترین نتائج پیش کیا ہے۔

فعال کوچنگ،علمی ماحول،پروفیشنل ٹسٹ سریز،ماک انٹرویوز،چوبیس گھنٹے لائبریری کی سہولت اور بہترین پیئر گروپ ان حصولیابیوں کی اصل وجوہات ہیں۔ابھی تک دوسو ستر طلبا نے یوپی ایس سی کا امتحان پاس کیاہے اور چار سو تین طلبامختلف صوبائی پبلک سروس کمیشنز،آر بی آئی،سی اے پی اے وغیرہ کے امتحانات پاس کیے ہیں اور اعلی ملازمتیں اور نوکریوں کے لیے منتخب ہوئے۔

آر سی اے نے انٹرنس ٹسٹ امتحان کا پروگرام شیڈول بھی جاری کردیاہے جو جامعہ کی ویب سائٹ

http://www.jmi.ac.in

 

پر دستیاب ہے۔درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ سولہ مئی دوہزار بائیس ہے۔ تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی