یو پی ایس سی:اے ایم یو کے محمد شبیر نے حاصل کی کامیابی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2022
یو پی ایس سی:اے ایم یو کے محمد شبیر نے حاصل کی کامیابی
یو پی ایس سی:اے ایم یو کے محمد شبیر نے حاصل کی کامیابی

 

 

علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ علم الحیوانات سے ایم ایس سی کرنے والے محمد شبیر جو ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (اے ایم یو) سے کوچنگ کررہے تھے انھوں نے یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کے سول سروسیز امتحان 2021 میں کل ہند سطح پر 419ویں رینک کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

وہ اے ایم یو، آر سی اے کے آٹھ طلبہ میں سے ایک تھے جو سول سروسیز امتحان کے انٹرویو کے لئے منتخب ہونے میں کامیاب رہے تھے۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے محمد شبیر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں کامیابی کی شرح مزید بہتر ہوگی۔

آر سی اے کے ڈائرکٹر پروفیسر صغیر احمد انصاری نے کہا ”محمد شبیر، 2016 میں بی ایس سی (زولوجی) اور 2018 میں ایم ایس سی (زولوجی) مکمل کرنے کے بعد تعلیمی سیشن 2019-20 میں آر سی اے سے وابستہ ہوئے تھے۔ اے ایم یو برادری کو ان کی کامیابی پر فخر ہے“۔