اے ایم یو:پروفیسرشمشادعلی نے منفرد قسم کے کرکٹ بیٹ کو کرایا پیٹنٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-05-2022
اے ایم یو:پروفیسرشمشادعلی نے منفرد قسم کے کرکٹ بیٹ کو کرایا پیٹنٹ
اے ایم یو:پروفیسرشمشادعلی نے منفرد قسم کے کرکٹ بیٹ کو کرایا پیٹنٹ

 


 آواز دی وائس،علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے پروفیسر طارق مرتضیٰ اور یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شمشاد علی نے ایک ایسا کرکٹ بیٹ تیار کیا ہے جس کے ہینڈل کو الگ کیا جاسکتا ہے اور ہینڈل کی لمبائی میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

اپنے اس منفرد پروڈکٹ کو انھوں نے حکومت ہند کے پیٹنٹ دفتر سے پیٹنٹ کرایا ہے۔

پروفیسر طارق مرتضیٰ اور شمشاد علی نے کہا کہ ”زمانہ قدیم سے کرکٹ کھلاڑی مختلف قسم کے بیٹ استعمال کرتے رہے ہیں، ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ایسا بیٹ تیار کیا جائے جس کے ہینڈل کو بیٹرس اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل کرسکیں۔ یہ بیٹ نئے دور کے کرکٹ کی علامت ہے“۔

انھوں نے بتایا کہ ضرورت کے مطابق کھلاڑی اس بیٹ کے ہینڈل کو بدل سکتے ہیں اور الگ سائز کا ہینڈل اپنی پسند کے مطابق لگاسکتے ہیں۔

اس ایجاد سے کِٹ بیگ کا وزن کم ہوگا اور یہ کفایتی بھی ہے۔

اس کے بنانے میں کم لکڑی کا استعمال ہوگا چنانچہ یہ ماحولیات دوست بھی ہے۔