کشمیر: سید عادل ظہور آئی ایس ایس امتحان میں کامیاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-12-2022
کشمیر: سید عادل ظہور آئی ایس ایس امتحان میں کامیاب
کشمیر: سید عادل ظہور آئی ایس ایس امتحان میں کامیاب

 


آواز دی وائس، سری نگر

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے سید عادل ظہور نےانڈین اسٹیٹسٹیکل سروس(آئی ایس ایس) امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح وہ جموں و کشمیر کے دوسرے طالب علم بن گئے جنہوں نےاس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 

 سید عادل ظہور  بارہمولہ کے علاقے حاجی بَل کے رہنے والے ہیں۔ یو پی ایس سی نے گذشتہ روزنتائج کا اعلان کیا تھا۔

awazthevoice

سید عادل ظہور اس وقت بلاک ڈیولپمنٹ دفتر قاضی آباد میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دراصل حاجی بل بارہمولہ کا ایک دور دراز علاقہ ہے اور وہاں جانے کے لیے کافی پیدل چلنا پڑتا ہے اور اس کے باوجود ظہور نے کافی جدوجہد کی اور اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

سید ظہور احمد نے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول سے بارہمولہ سے تعلیم حاصل کی بعد ازاں آرٹس کی بیچلرس ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد کشمیر یونیورسٹی میں ماسٹرس ڈگری حاصل کی اور اس کے ساتھ ساتھ جونیئر ریسرچ فیلو شپ امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

awazthevoice

انہوں نے جموں و کشمیر سروس سیلکشن بورڈ 2021 میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا امتحان کامیاب کیا اور اس دوران ان کو شوق پیدا ہوا کہ وہ سول سروس کے اعلیٰ امتحان میں شرکت کر کے کچھ بڑا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے کافی جدوجہد کی اور آج انڈین اسٹیٹسٹیکل کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ امتحان یو پی ایس سی کی جانب سے رواں برس 24 جون 2022 میں منعقد کیا گیا تھا جس کا انٹرویو 19 دسمبر 2022 کو لیا گیا۔

اس عہدہ کے لیے کل 24 نشستیں مختص تھیں اور اس امتحان کو انڈین اکنامکس سروس کہا جاتا ہے اور اس سے پہلے جنہوں نے یہ امتحان کامیاب کیا ہےان کا نام حاجی الطاف ہے اور وہ فی الحال ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہیں۔