میوات: سیرت کوئز مقابلے کا اہتمام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-11-2021
میوات: سیرت کوئز مقابلے کا اہتمام
میوات: سیرت کوئز مقابلے کا اہتمام

 

 

یونس علوی(میوات)

سیرت نبوی کے موقع پر سیرت کوئز مقابلہ 'ابنائے ندوہ میوات' کے زیر اہتمام جامعہ صدیقیہ اسلامی مدرسہ میں منعقد ہوا۔

اس میں 55 سے زائد مدارس کے طلبا نے شرکت کی۔ اول، دوم اور سوم آنے والوں کو بالترتیب 2500، 1500، 1000 روپے بطور انعام اور شیلڈ دیے گئے۔

کوئز مقابلے میں فرحان ولد حافظ مشتاق نے پہلی، فرحان ولد مولانا ارشاد قاسمی اور تیسری پوزیشن یاسر نے حاصل کی۔

پروگرام کی صدارت مشہور اسلامی سکالر مولانا شیر محمد امینی نے کی جب کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر مفتی محمد مشتاق تجاروی پروفیسر تھے۔

مولانا شیر محمد امینی نے کہا کہ ہمیں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی ہر چیز سے باخبر رہنا چاہیے اور اسے اپنی زندگیوں میں اپنانا چاہیے۔انہوں نے ابنائےندوہ میوات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کا مقابلہ پہلے بھی ہو چکا ہے لیکن پہلی بار سیرت پر مقابلہ ہوا ہے جو کہ بہت اچھا قدم ہے۔

awaz

پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد مشتاق تجروی، مولانا حکیم الدین اشرف اُتاوادی، صدیق احمد میو اور رمضان چودھری وغیرہ نے تمام بچوں کو انعامات سے نوازا۔

پروگرام کا آغاز جامعہ صدیقیہ کے تین طلہ نے کیا۔ مدرسہ عثمان بن عفان کے طالب علم نے منظوم استقلالیہ پیش کیا۔ جب کہ نظامت کے فرائض مفتی نسیم احمد ندوی خائقہ، مولانا راشد امین ندوی نے انجام دیے۔

مفتی عطا الرحمن طائی، مفتی سراج الحق سعادتی، جامعہ کیمپس میوات کے سربراہ شبلی ارسلان بطورجج شریک ہوئےتھے۔

یہ پروگرام ابنائے ندوہ( میوات) زیر اہتمام منعقد ہوا تھا، جس کی ہر جگہ تعریف کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر صدیق احمد میو، رمضان چودھری، مولانا شمس الدین شکراوہ، مولانا ابوالفضل سنگار، قاری رحیم الدین امکا، ڈاکٹر عارف الیاس ندوی، آزاد نائی، مفتی سعید نائی، راہ الخدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر برہان، قاری زکریا، ڈاکٹر عارف نائی وغیرہ موجود تھے۔

ان کے علاوہ مولانا طارق نائی مولانا فتح محمد قاسمی سمیت سینکڑوں علمائے کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔