سرینگر ،23ستمبر (پریس نوٹ) جدید و قدیم کا امتزاج اور یونیورسٹیز و مدارس کا ایک مقام پر یکجا ہونا بہت بڑی بات ہے ۔ انسانی تخلیق کا مقصد ہی جوہر دکھانا ہے۔ ”صدیاں گزر گئیں ہیں وہ میخانے کھلے نہیں“۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا عدنان نے چہارشنبہ کو سیٹلائٹ کیمپس ،مانو آرٹس اینڈ سائنس کالج فار ویمن، سری نگر میں منعقدہ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس میں کیا ۔ ”عصری، سماجی، اقتصادی اور مذہبی مسائل“ کے موضوع پر ورکشاپ کا19 تا21 ستمبر انعقاد عمل میں آیا۔
پرنسپل پروفیسر غضنفر علی خان نے اس ورکشاپ کے مقاصدپر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” زبان ہی زماں کی تفہیم کا واحد ذریعہ ہے۔ اس کے بغیر زماں کی تفہیم ممکن نہیں“ ۔ پروفیسر غیاث الدین نے اپنے خطبے میں کہا کہ تعلیم کے آخری مرحلہ میں ہمیں اپنے مطمح نظر طے کر لینا چاہیئے۔
حصول علم کی راہ جہت متعین کر لینی چاہیئے ۔انہوں نے پریم چند کے افسانہ ”کفن “ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے اندرتنقیدی شعور بیدارکرنے کو کہا۔ ورکشاپ کو آرڈینٹر ڈاکٹرمحمد سراج الدین نے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کی رپورٹ پیش کی۔
پروگرام کے آغاز میں ڈاکٹر صفدر زبیر ندوی کی جانب سے خطبہ استقبالیہ پیش کیا گیا۔ مفتی محمد سلطان قاسمی نے ورکشاپ سے متعلق اپنے تاثرات میںکہا کہ ہم سب اسلام کے ترجمان ہیں۔ جب تک ہم کسی بھی علم کو قرآن کے تناظر میں نہیں دیکھیں گے وہ علم نافع نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر غلام نبی گنائی،ڈاکٹر ظہور احمد وانی، ڈاکٹر محمد سراج الدین ،ڈاکٹر عبد الرشید بٹ، ڈاکٹر نسیم اختر ،ڈاکٹر اعجاز عبد اللہ ،ڈاکٹر علی محمد بٹ، محترمہ شبنم شمشاد،ڈاکٹر سیار احمد میر ، ڈاکٹر محمد مکرم ، ڈاکٹر لنگا راج ملک اورپروفیسر جاسر عودہ نے مختلف موضوعات پر مقالے پیش کیے۔
پرنسپل ،آرٹس اینڈ سائنس کالج فار ویمن ،سرینگر نے اسلامک فقہ اکیڈمی کے ذمہ داران اور انتظامی امور کے انچارج جناب انیس اسلم شعبہ رابطہ عامہ کے انچارج مفتی امتیاز ااحمد قاسمی اور پروگرام کے تمام شرکا ومہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اورشر کا کے درمیان سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔
مانو کالج کے علاوہ دیگر یونیورسٹیوں اور مدارس سے کثیر تعداد میں طلبا و طالبات ، ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ورکشاپ کے انتظامات میں جن طلبا وطالبات اور ریسرچ اسکالرس نے حصہ لیا اور اسے کامیاب بنانے میں محنت کی ان میں محمد عدنان ، بہار احمد لون ، فردوس ،یاور ، مصباح حسن ، عمرحمید پرے، صفیہ خاتون ،فرحانہ میر ،رقیہ بانو ، عظمیٰ،مہرین ،کوثر فاطمہ،فردوس، شاذیہ ،محمود ریاض ،محمد ذیشان ، قمرالنساء،سمیہ بشیرکے علاوہ رفیق عبد اللہ شاہ، گلزاراحمدشاہ ، بلال احمدلون ، طارق احمد ڈار اور مدثراحمد ملک بھی شامل ہیں ۔