مانو :انٹرنس کورسز ۔ داخلوں کی آخری تاریخ میں یکم مئی تک توسیع

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 28-04-2026
مانو :انٹرنس کورسز ۔ داخلوں کی آخری تاریخ میں یکم مئی تک توسیع
مانو :انٹرنس کورسز ۔ داخلوں کی آخری تاریخ میں یکم مئی تک توسیع

 



حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹرنس پر مبنی کورسز میں داخلوں کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں یکم مئی توسیع کردی گئی ہے۔ 
ڈائرکٹر نظامت داخلہ پروفیسر سید امتیاز حسن کی اطلاع کے مطابق ڈپلوما، پی جی پروگرامس اور ڈاکٹورل پروگرامس میں داخلوں کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کے لیے طلبہ، اساتذہ برادری دیگر افراد کی جانب نمائندگیاں موصول ہوئیں جس کے پیش نظر یہ توسیع کی گئی ہے۔ جن طلبہ نے درخواستیں داخل کی ہیں ان کے لیے 2 اور 3 مئی کو درخواستوں میں ایڈیٹنگ اور اپڈیٹنگ کی سہولت رہے گی۔ مختلف کورسز میں داخلوں کے لیے انٹرنس امتحانات شیڈیول کے مطابق 19 تا 21 مئی منعقد ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ اس سال یونیورسٹی میںبی ٹیک (کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ)، بی ٹیک (الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجینئرنگ)، بی ٹیک (انفارمیشن ٹیکنالوجی)، بی ٹیک (سیول انجینئرنگ)، ایم ایس سی انڈسٹریل کیمسٹری، بائیو انفارمیٹکس کے علاوہ ایم اے فلم میکنگ بھی شروع کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ اہم کورسز میں بی اے ایل ایل بی، ایل ایل بی، ایل ایل ایم، ڈی ایل ایڈ، بی ایڈ، ایم ایڈ، ایم بی اے، ایم سی اے اور مختلف پی ایچ ڈی پروگرام شامل ہیں۔ میرٹ کی اساس پر داخلہ کے کورسز میں فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 جون مقرر ہے۔ 
مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in یا فون نمبر 040-23006612 ایکسٹنشن 1801 پر کال کر کے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ای میل [email protected] پر بھی ای میل کیا جاسکتا ہے۔