جامعہ ملیہ : پروفیسر محمد زاہد اشرف انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (این ایس اے) کے فیلو منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جامعہ ملیہ : پروفیسر محمد زاہد اشرف انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (این ایس اے) کے فیلو منتخب
جامعہ ملیہ : پروفیسر محمد زاہد اشرف انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (این ایس اے) کے فیلو منتخب

 

 

 ننئی دہلی : انڈین  نیشنل سائنس اکیڈمی نے پروفیسر محمد زاہد اشرف،صدر شعبہ بایو ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اکیڈمی کا فیلو منتخب کیا ہے۔کارڈیوواسکولر اور خون کے تھکے جمع ہونے کی بیماریوں کو بڑھاوادینے میں کافی اونچائی میں آکسیجن کی کمی کے رول کے سلسلے میں بنیادی تحقیق کے لیے انھیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی ملک کے موقر سائنسی اداروں میں ایک ہے جوہندوستان میں سائنس کے فروغ کے ساتھ انسانیت اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے سائنسی معلومات کو تصرف میں لانے کے مقصد سے قائم ہوا تھا۔اکیڈمی کے فیلو کی حیثیت سے پروفیسر زاہد ملک کے سائنسی مقاصد کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔پروفیسر زاہد اشرف اب تین نیشنل اکیڈمیوں یعنی انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی، دی انڈین اکیڈمی آف سائنس اور نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے فیلو بن چکے ہیں۔

 

پروفیسراشرف اونچے مقاما ت پر آکسیجن کی قلت سے پید اہونے والے خون کی تھکے جمع ہونے کی بیماریوں کے لیے شناخت رکھتے ہیں۔ان کی تحقیق کا کارڈیوواسکولر بایولوجی اور انسانی امراض کے بنیادی اور اطلاقی پہلوؤں پر گہرا اثرہے۔اونچی جگہوں پر خون جمنے کی تحقیق کے سلسلے میں ان کی تحقیق بنیادی نوعیت کی ہے۔ ارتفاع کی وجہ سے آکسیجن کی کمی سے خون کے تھکے جمنے کے معمے سے انھوں نے ہی پردہ اٹھایا ہے۔ان کے غیر معمولی کارناموں نے پریویلینس،میکانزم،جینٹکس،ڈائگونسٹکس اور ہائپوکسیا انڈیوسڈ تھرومبویمک بیماریوں اور خرابیوں کے سلسلے میں ہماری سمجھ کو مزید بہتر کیا ہے۔

تحقیقی برادری کے لیے پروفیسر اشرف کی تحقیقی خدمات کو قدر افزائی ہوئی ہے۔انھیں بایو لوجیکل سائنس کے لیے سال دوہزار بیس میں عزت مآب صدرجمہوریہ ہند سے ویزیٹر ایوارڈ بھی ملا ہے۔ڈی بی ٹی کی جانب سے رام چندرن نیشنل بایو سائنس ایوار ڈ بھی ملا ہے اور بسنتی دیوی امیر چند ایوراڈ برائے آئی سی ایم آر بھی مل چکا ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی انعاما ت و اعزازات سے انھیں نوازا جاچکا ہے۔ نیز پروفیسر اشرف کے پاس گوہا رسرچ کانفرنس اور دیگر کئی سائنس کمیٹیوں کی رکنیت بھی ہے