جامعہ ملیہ اسلامیہ: آموزشی لاچاری،جانچ اور انٹروینشن پرورکشاپ کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-02-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ: آموزشی لاچاری،جانچ اور انٹروینشن پرورکشاپ کا انعقاد
جامعہ ملیہ اسلامیہ: آموزشی لاچاری،جانچ اور انٹروینشن پرورکشاپ کا انعقاد

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن،ٹریننگ اینڈ نا ن فارمل ایجوکیشن،شعبہ تعلیمات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مؤرخہ بارہ فروری دوہزاربائیس کو آموزشی معذوری،جانچ اور انٹرونشین کے موضوع پر یک روزہ آن لائن ورکشاپ منعقد کیا۔

اس ورکشاپ کا انعقاد ایم۔ایڈ(اسپیشل ایجوکیشن) طلبا کے لیے کیا گیا تھا اور آموزشی لاچاری کے تئیں لوگوں میں عام بیداری اور حساسیت پیدا کرنے کے لیے فیس بک اور یوٹیوب پر راست طورپر نشر بھی کیا گیا تھا۔

افتتاحی اجلاس میں کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر فیض اللہ خان نے صدر شعبہ اور دیگر فیکلٹی اراکین کے ساتھ اس موضوع کے ماہر کا استقبال کیا۔پروگرام کوآرڈی نیٹر جناب سوربھ رائے نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ناہید ظہور،صدر شعبہ نے کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لیے منتظمین کو مبارک باد دی۔

پہلے اجلاس میں ڈاکٹر نولین کور،شعبہ کمیونی ٹی ایجوکیشن اینڈ ڈس ایبلی ٹی اسٹڈیز،پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ نے خصوصی صلاحیتوں والے بچوں میں برتاؤ کے مسائل، ان کی شناخت اور علاج و حل کو اجاگر کیا۔انھوں نے اعصابی مسائل و پیچیدگی پر زور دیا اور اے بی سی (انٹی سی ڈینٹ،بی ہیویر کنسی کوینسیز)یعنی برتاؤ تبدیلی کی حکمت عملی پر زور دیا۔انھوں نے آموزش کے مطابق برتاؤ کی کمی کو درست کرنے اور کنٹرل کرنے کی تکنیک پر بھی گفتگو کی۔ دوسرے سیشن میں ڈاکٹر شیو کمار گنگوار،اسسٹنٹ پروفیسر کورس کوآرڈی نیٹر،بی ایڈ (اسپیشل ایجوکیشن،ایل ڈی) شعبہ تعلیم،گروگھاسی داس وشوودھالیہ،بلاس پور،چھتیس گڑھ نے آموزشی معذور ی والے خصوصی صلاحیتوں کے مالک بچوں میں غیر رسمی جانچ کی تکنیک (علمی شعبے) پر بات چیت کی۔انھوں نے ایک بچے کی بے قاعدگی کی جانچ کے لیے درج ذیل تین میعار بتائے:

1۔ بچے کا آئی قیو اوسط ہونا چاہیے یا پھر پھر اس سے اوپر ہونا چاہیے۔

2بچے کے ساتھ پہلے سے کوئی معذوری نہیں ہونی چاہیے۔

اور تیسرامعیار یہ بتایا کہ بچے کو مناسب آموزشی ماحول مہیا کرایا گیا ہو۔

3 تیسرے اجلاس میں ڈاکٹر شنکر لال بیکا،صدر اور ڈین،اسکول آف ایجوکیشن،سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب،گڈھا،بھٹنڈا نے اپنی تقریر میں مخصوص آموزشی معذوری میں بیک وقت بچے میں دوبیماریوں کی موجودگی کے متعلق بات کی۔

انھوں نے دو بیماریوں اور جسمانی خرابی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے اے ڈی ایچ ڈی اور آموزشی معذوری کے درمیان مماثلت اور اختلافات پر زور دیا۔

ڈاکٹر شنکر لال بیکا اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔انھوں نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے طلبا اور پروگرام کے منتظمین کو مبارک باد ی۔

ڈاکٹر محمد فیض اللہ خان کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔