جامعہ ملیہ : پورنما کریں گی پولینڈ میں ہندوستان کی نمائندگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-09-2021
جامعہ : پورنما تیواری کریں گی پولینڈ میں ہندوستان کی نمائندگی
جامعہ : پورنما تیواری کریں گی پولینڈ میں ہندوستان کی نمائندگی

 

 

نئی دہلی : پورنیما تیواری ۔ سینٹر فار کلچر، میڈیا اینڈ گورننس، جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) یونائیٹڈ نیشنز کے انٹرنیٹ گورننس فورم میں بطور یوتھ ایمبیسڈر ملک کی نمائندگی کریں گی ۔

سن2021 آئی جی ایف کا سالانہ اجلاس پولینڈ میں منعقد ہوگا۔ یہ 16 واں اجلاس ہے۔ یہ اجلاس حکومت پولینڈ کی میزبانی میں 6-10 دسمبر2021 کے درمیان منعقد ہو رہا ہے۔ اس کا موضوع ہے: انٹرنیٹ یونائیٹڈ

پورنیما ان 30 سفیروں میں سے ایک ہے، جو193ممالک کے درخواست گزاروں میں سے منتخب ہوئی ہیں، انہیں عالمی مرحلے میں انٹرنیٹ گورننس پر بحث میں شامل ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

پورنیما نے میڈیا گورننس میں ایم اے کیا ہے۔

پورنیما کا کہنا ہے کہ ان کی مادر علمی جے ایم آئی، نے عام اور میڈیا پالیسی اور خاص طور پر حکمرانی کے بارے میں عوامی پالیسی کے بارے میں اپنے خیالات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وہ اس کا کریڈٹ اپنے پروفیسرز اور بہی خواہوں کو دیتی ہے ۔ پورنیما اس وقت ایم آئی ٹی میڈیا لیب سے وابستہ ہے

پورنیما کو یہ کامیابی اس وقت ملی ہے جب کہ انھوں نے تقریبا 78 فیصد سے زیادہ درخواست گزاروں پر بازی ماری ہے۔

خیال رہے کہ پورنیما طلبا اور طالبات میں ڈیجٹل میڈیا کے ذریعہ تعلیم پھیلانے میں مصروف ہے۔

ان کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ ہے۔ انہیں کچھ دن قبل یونیسکو کے ایک فرم میں بھی بطور خطیب دعوت دی گئی تھی، جس کا مقصد سائبر اسپیس کے موضوع پر بیداری پیدا کرنا تھا۔

اب انہیں آئیی جی ایف کے ذریعہ اپنی بات رکھنے اور مختلف لوگوں سے تبادلہ خیال کا موقع مل رہا ہے۔