جامعہ ملیہ اسلامیہ : ٹیکہ نہیں لگوایا تو کیمپس نہ آئیں‘۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-01-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ : ٹیکہ نہیں لگوایا تو کیمپس نہ آئیں‘۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ : ٹیکہ نہیں لگوایا تو کیمپس نہ آئیں‘۔

 

 

نئی دہلی : وائس چانسلر ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ملازمین سے کہا ’ٹیکہ نہیں لگوایا تو کیمپس نہ آئیں۔یونیورسٹی کیمپس میں کوڈ۔19 کے پھیلا ؤ اور اومی کرون کے کیسیز کو روکنے کے لیے پروفیسر نجمہ اختر نے یہ حکم نامہ پاس کیا ہے۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ جن ملازمین نے کوڈ۔ 19 کا کوئی بھی ٹیکہ ’کم ازکم ایک خوراک‘ لگوایا ہو انھی کو یونیورسٹی کیمپس میں آنے کی اجازت ہوگی۔دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) راجدھانی دہلی کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے بعد یہ فیصلہ لیا گیاہے۔

جن ملازمین نے ٹیکے کی ایک بھی خوراک نہیں لی ہے انھیں اپنے دفاتر میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یونیورسٹی کے حسب ضابطہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ کوڈ۔19کے ٹیکے کی پہلی خوراک لینے تک ایسے ملازمین کی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی مدت کو ’رخصت پر‘گردانا جائے گا۔

ملازمین نے کوڈ۔19ٹیکے کی پہلی خوراک یا مکمل خوراک لے لی ہے یا نہیں، شعبہ اور سینٹر کے سربراہان آروگیہ سیتو اپلی کیشن کے ذریعہ یا پھر متعلقہ ملازم کی جانب سے دکھائے جانے والے ٹیکہ سرٹیفکٹ کو دیکھ کر اس کی تصدیق کریں گے۔

اس سے قبل،شیخ الجامعہ نے تمام طلبہ اور ملازمین سے کہا کہ قومی راجدھانی میں کوڈ۔19 اور اومی کرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر کوڈ موافق سلوک کی سختی سے پابندی کریں۔

یونیورسٹی آنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بغیر جسمانی رابطے کے،جسمانی دوری بنائے رکھتے ہوئے کوڈ ضابطوں کی پیروی کرتے ہوئے خیر مقدم کریں۔ شیخ الجامعہ نے یونیورسٹی کے نواب منصور علی خان اسپورٹس کامپلیکس میں موجود جم خانے کو ا ور اسپورٹس کامپلیکس کے اندر سرگرمیوں کو اگلے احکامات تک بند کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔