اے ایم یو:آئی ای ای ای کی اسٹوڈنٹ برانچ ریٹینشن ایوارڈ سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-01-2022
اے ایم یو:آئی ای ای ای کی اسٹوڈنٹ برانچ ریٹینشن ایوارڈ سے سرفراز
اے ایم یو:آئی ای ای ای کی اسٹوڈنٹ برانچ ریٹینشن ایوارڈ سے سرفراز

 


آواز دی وائس،علی گڑھ

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرس (آئی ای ای ای) کی اسٹوڈنٹ برانچ کو حال ہی میں لکھنؤ میں منعقدہ آئی ای ای ای کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ توصیفی سند کے ساتھ عبداللہ علوی (خازن، آئی ای ای ای، اسٹوڈنٹ برانچ) نے حاصل کیا۔

پروفیسر پرویز مستجاب (ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی)، پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ (پرنسپل، انجینئرنگ کالج)، پروفیسر سلمان حمید (چیئرمین، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، ڈاکٹر محمد ریحان (برانچ کوآرڈنیٹر)، مسٹر محمد زید (برانچ کونسلر)، ڈاکٹر محمد طارق (برانچ کوآرڈنیٹر) اور ڈاکٹر قرۃ العین (ڈبلیو آئی ای ایڈوائزر) نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ اسٹوڈنٹ برانچ کے اراکین کی بھرپور محنت کا اعتراف ہے۔

اس برانچ میں جلد کمپیوٹر سوسائٹی، روبوٹکس اور آٹومیشن سوسائٹی کے بھی سیکشن ہوں گے۔ برانچ کی عالمی رکنیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس کی دعوت پر سوسن کیتھی اور پروفیسر ایلیسا بارنی جیسے نامور افراد نے جدید ٹکنالوجی پر مذاکروں سے خطاب کیا ہے۔

طالب علم اراکین کو آئی ای ای ای یوپی سیکشن کے سمر انٹرن شپ کے لئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔