دارالعلوم دیوبند میں یکم ستمبر سے تعلیم کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-08-2021
دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند

 


فیروز خان: دیوبند

دارالعلوم دیوبند میں ریاستی حکومت اور کوویڈ -19 کے پروٹوکال کے مطابق آئندہ ماہ یکم ستمبر سے تعلیم شروع ہونے جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں مجلس تعلیمی دار العلوم دیو بند کی جانب سے فیصلہ تعلیم کے آغٓاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ امسال درجہ پنجم، ششم، ہفتم اور دورۂ حدیث شریف میں تعلیم حاصل کر نے والے صرف قدیم طلبہ 31 اگست 2021 ء تک دیو بند حاضر ہوکر اپنے داخلہ کی تکمیل کرلیں ، تا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کوویڈ-19 پروٹوکول کے مطابق یکم ستمبر2021 سے تعلیم کا آغاز کیا جا سکے۔

طلبہ ہرحال میں ماسک کے استعمال اور ساجی فاصلہ برقرار رکھنے کا خیال رکھیں۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے اپنے دستخط کے ساتھ اس کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ یکم ستمبر 2021 سے تعلیم کا آغٓاز یونے جا رہا ہے۔

 وبائی مرض کورونا وائرس کے سبب متاثر ہوئی تعلیمی سرگرمیوں کو پٹری پر لانے کے لئے جہاں حکومت نے کوشش شروع کر دی ہے وہیں نجی تعلیمی اداروں نے بھی اپنے یہاں تعلیمی نظم بحال کرنے کے لئے سبھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔صوبائی حکومت کے ذریعہ اسکول و کالج کھولے جانے سے متعلق احکامات جاری ہونے کے بعد اب دینی تعلیم دینے والے مدارس میں بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔

اسی کڑی میں عالمی شہرت یافتہ دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے ادارہ میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کر 31اگست تک داخلہ کی کارروائی پوری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ مجلس تعلیمی نے حالات حاضرہ کے مطابق فیصلہ لیا ہے کہ اس سال بھی ادارہ میں جدید داخلہ نہیں ہونگے لیکن درجات پنجم،ششم،ہفتم،اور دورہ حدیث شریف میں تعلیم حاصل کرنے والے صرف قدیم طلبہ 31اگست تک ادارہ میں پہنچ کر اپنے داخلے کی تکمیل کر لیں تاکہ حکومت و انتظامیہ کی جاری کردہ گائڈ لائن کے مطابق یکم ستمبر 2021ّّسے تعلیم کا آغازکیا جا سکے۔

جاری اعلان میں ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے سبھی طلبہ سے ہر حال میں فیس ماسک کے استمال،سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو کہا ہے۔

واضح ہو کہ مہتمم دارالعلوم کی ہدایت کے مطابق ادارہ کے عربی اول درجات سے چہارم عربی تک کے طلبہ کے داخلوں کی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے۔یاد رہے کہ حکومت اتر پردیش کی ہدایت پر درجہ نو سے لیکر درجہ بارہ تک کے اسکولوں میں تعلیم شروع ہو چکی ہے جبکہ درجہ چھ ہے درجہ آٹھ تک کے اسکول 23اگست اور درجہ ایک سے درجہ پانچ تک کے اسکولوں کو یکم ستمبر سے کھولے جانے کے احکامات حکومت اتر پردیش نے جاری کر دئے ہیں۔