مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ہندی دیوس پوسٹر کا اجرا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2025
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ہندی دیوس پوسٹر کا اجرا
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ہندی دیوس پوسٹر کا اجرا

 



 حیدرآباد :مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی (مانو) میں ہندی دیوس کے موقع پر ایک خصوصی ہندی پوسٹر کا اجرا کیا گیا۔ یہ اجرا معزز وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد اور راج بھاشا کارروائی کمیٹی کے صدر پروفیسر سید نجم الحسن و دیگر اراکین کی موجودگی میں انجام دیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راج بھاشا ہندی کو ترقی یافتہ اور مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

رجسٹرار (مانو) پروفیسر اشتیاق احمد نے سب کو ہندی دیوس کی مبارکباد پیش کی۔
راج بھاشا کارروائی کمیٹی کے صدر پروفیسر سید نجم الحسن نے کہا کہ ہندی ہماری راج بھاشا ہے اور اسے اپنانا ہمارا فرض ہے۔

ہندی افسر ڈاکٹر شگفتہ پروین نے بتایا کہ ہندی ہفتہ کا آغاز آج یعنی 11 ستمبر 2025 سے ہوا ہے اور یہ 17 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ اس دوران مختلف پروگرام منعقد ہوں گے جن میں ہندی کویتا پاتھ (شاعری خوانی)، نِبندھ لیکھن (مضمون نویسی)، پرشن اترِی (کوئز)، اور انتظامی جُملوں سے متعلق مقابلے شامل ہیں۔