اےایم یوکے11طلبا گروگرام کی کمپنی میں ملازمت کے لئےمنتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-09-2021
اے ایم یو
اے ایم یو

 

 

علی گڑھ :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی ٹیک (کمپیوٹر اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ، بیچ 2022) کے گیارہ طلبہ کو گروگرام کی کمپنی پبلیسِس سیپیئنٹ نے ایک آن لائن کیمپس بھرتی مہم کے دوران بطور ٹرینی انجینئر ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔

اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر ایم فرحان سعید نے بتایا کہ منتخب طلبہ کے نام ہیں:

فیضان صغیر

مشیر احمد

دُھرو گوئل

محمد انس

مانوی سنگھ

انشو ملک

صفت جہاں

ایم ندیم اختر

گوہرایوب خاں

رچِت سنگھل

وشال کشواہ

یہ سبھی بی ٹیک سالِ آخر کے طالب علم ہیں۔