روزگار: خصوصی نیول اورینٹیشن کورس کے لیے50 آسامیاں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2022
روزگار: خصوصی نیول اورینٹیشن کورس کے لیے50 آسامیاں
روزگار: خصوصی نیول اورینٹیشن کورس کے لیے50 آسامیاں

 

 

آواز دی وائس: نئی دہلی

ہندوستانی بحریہ نے خصوصی نیول اورینٹیشن کورس کے لیے50 ایس ایس سی (شارٹ سروس کمیشن) آفیسر کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

امیدوار سرکاری ویب سائٹ

joinindiannavy.gov.in

پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ منتخب امیدواروں کا کام آئی ٹی میں ہوگا۔

اہم تاریخ

درخواست شروع کرنے کی تاریخ: 27 جنوری 2022 درخواست کی آخری تاریخ: 10 فروری 2022 ۔

قابلیت

امیدواروں کے پاس 60% نمبروں کے ساتھ

بی ای،، بی ٹیک کی ڈگری ہونی چاہیے۔ یہ ڈگری کمپیوٹر سائنس اور کمپیوٹر انجینئرنگ میں ہونی چاہیے۔ کمپیوٹر اور آئی ٹی میں ایم ایس سی کی ڈگری اور کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی میں ایم سی اے یا ایم ٹیک ڈگری ضروری ہے۔

حد عمر

امیدواروں کی پیدائش 2 جولائی 1997 اور 01 جنوری 2003 کے درمیان ہونی چاہیے۔ ان عہدوں کے لیے انتخاب ایس ایس بی انٹرویو کے ذریعے کیا جائے گا۔

تنخواہ

 منتخب امیدواروں کو 56,100 روپے سے 1,10,700 (گریڈ لیول 10) کی حد میں تنخواہ ملے گی۔