سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات آج سے شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-04-2022
سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات آج سے شروع
سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات آج سے شروع

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات آج سے ملک بھر میں شروع ہوہے ہیں۔آج سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کر رہا ہے۔

بارہویں جماعت کے طلباء انٹرپرینیورشپ، بیوٹی اینڈ ویلنس کے امتحان میں شرکت کریں گے۔ جبکہ دسویں جماعت کے لیے پینٹنگ اور کچھ علاقائی زبانوں کے امتحان لیے جائیں گے۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر سی بی ایس ای اور مختلف ریاستی حکومتوں نے بورڈ کے ان امتحانات کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

اس میں بڑے پیمانے پر سینیٹائزیشن ڈرائیو اور سماجی دوری پر عمل کرنا ضروری ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سال بورڈ کے امتحانات CBSE دو مختلف مرحلوں میں منعقد کر رہے ہیں۔ یہ امتحان کا دوسرا مرحلہ ہے، پہلا مرحلہ گزشتہ سال نومبر-دسمبر کے مہینے میں لیا گیا تھا۔

 بورڈ کا یہ امتحان آف لائن موڈ میں لیا جائے گا۔ سی بی ایس ای کے امتحانی کنٹرولر س نیام بھاردواج کے مطابق دوسرے مرحلے میں اس بار 10ویں اور 12ویں کے امتحانات ایک شفٹ میں ہوں گے۔ امتحان کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا۔

سی بی ایس ای یہ امتحانات50فیصد نصاب کے لیے منعقد کر رہا ہے۔ بقیہ 50 فیصد نصاب کے امتحانات پچھلے سال پہلے مرحلے میں منعقد کیے گئے تھے۔سی بی ایس ای 10ویں کے امتحانات 26 اپریل سے 24 مئی تک ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی12ویں جماعت کے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات 26 اپریل سے 15 جون تک جاری رہیں گے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای نے طلباء کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ ان رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے طلباء کو امتحانی مرکز کے اندر کووڈ پروٹوکول کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

سی بی ایس ای بورڈ کے چیئرمین ونیت جوشی نے پیر کو لائیو ویبینار کے ذریعے اساتذہ اور طلباء کو سی بی ایس ای ٹرم 2 کے امتحانی رہنما خطوط کے بارے میں آگاہ کیا۔ سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانی مرکز میں سبھی کو ان اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ امتحانی مرکز میں کورونا قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

طلباء اور عملے کے لیے جاری کردہ یہ رہنما خطوط سی بی ایس ای کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ماضی میں باقاعدہ کلاسز شروع کی گئی ہیں۔ ایسے میں اسکول بھی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ طلباء کو بورڈ کے امتحانات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے بورڈ کے امتحانات کی تیاریاں کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں کلاسز کے بہتر انعقاد اور بورڈ کے امتحانات کی تیاریوں کے لیے ڈائریکٹر ایجوکیشن کی زیر صدارت تمام سکول سربراہان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔